قومی خبریں

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جاری، دہلی میں پٹرول 82.72 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول جلد ہی پھر سے 90 روپے فی لیٹر کی قیمت کو چھونے والا ہے، اب تازہ بڑھی قیمتوں کے بعد 88.18 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں ، آج ایک مرتبہ پھر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 8 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 75.46 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت82.72 روپے پہنچ گئی ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ممبئی میں پٹرول کی قیمت88.18 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت79.11روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے اتوار کو یعنی کل دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں6 پیسہ کا اضافہ ہوا تھا اور ڈیزل کی قیمتوں میں19 پیسوں کا اضافہ ہوا تھا۔

Published: undefined

پٹرول ڈیزل میں ہو رہے اضافہ پر کانگریس ترجما ن رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ’’دس روز کے اندر ہی مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر اپنی جملہ سے بھری راحت واپس لے لی ہے ۔1.51روپے کی معمولی راحت کے بعد (دہلی میں ) پٹرول کی قیمتیں1.22 پیسے بڑھیں اور ڈیزل کے دام2.51 پیسے بڑھے ۔اسے کہتے ہیں رول بیک کا رول بیک ۔مودی جی کا چھل ،جنتا پر بوجھ ، ہر پل‘‘۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر آج وزیر اعظم نریندر مودی تیل کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور تیل کے معاملوں سے جڑے تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined