قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 12ویں دن بھی رہیں مستحکم

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو 12ویں دن گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے درمیان، گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کے نتیجے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتار بارہویں دن بھی مستحکم رہیں۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سےملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

Published: undefined

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو 12ویں دن گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

Published: undefined

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔

شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کلکتہ ————104.67——————-89.79

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو