
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا اثر اب ہندوستان پر پوری آب و تاب کے ساتھ پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت ہند نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے مہنگائی کے مزید بڑھنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ پورے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے بعد ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 97.77 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 90.67 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ دہلی والوں پر تو مہنگائی کا ’ٹرپل حملہ‘ ہوا ہے، کیونکہ راجدھانی میں سی این جی کی قیمت بھی 2 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق جمعہ سے 4 میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جن میں دہلی میں پٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔ کولکاتا میں اضافہ 3.29 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 3.14 روپے فی لیٹر کا ہوا ہے۔ اس اضافہ کے بعد جہاں دہلی میں پٹرول 97.77 روپے فی لیٹر کا ہو گیا ہے، وہیں کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 108.74 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 106.68 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 2.83 روپے فی لیٹر بڑھ کر 103.63 روپے ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined