قومی خبریں

کورونا انفیکشن: مہلوکین کی لاش دفنانے پر پابندی کی عرضی پھر پہنچی بمبئی ہائی کورٹ

عدالت عظمیٰ نے کورونا کی وجہ سے ہلاک افراد کی لاش قبرستان میں دفنانے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عرضی بمبئی ہائی کورٹ کو بھیج دی ہے اور دو ہفتے کے اندر اس پر سماعت مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ
بمبئی ہائی کورٹ 

نئی دہلی: عدالت عظمیٰ نے کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ میں جان گنوا چکے مسلمانوں کو قبرستان میں دفن کرنے پر عارضی پابندی لگائے جانے سے متعلق پیر کے روز کیس کو دوبارہ بمبئی ہائی کورٹ کو بھیج دیا جسٹس روهنگٹن فالی نریمن اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ نے پردیپ گاندھی کی ’اسپیشل لیو پٹیشن‘ (ایس ایل پی) کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کرتے ہوئے یہ معاملہ دوبارہ ہائی کورٹ کو بھیج دیا اور سماعت دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

Published: 04 May 2020, 8:40 PM IST

بنچ نے کہا کہ درخواست میں کی گئی مانگ کو مسترد کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم عارضی تھا، تو ہائی کورٹ موجودہ تناظرمیں درخواست پر دوبارہ غور کرے۔ درخواست گزار نے کورونا متاثر لاش کو اپنے رہائشی علاقے کے آگے قبرستان میں دفنانے پر عارضی روک کا مطالبہ کیا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ 27 اپریل کوپردیپ گاندھی کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی، جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Published: 04 May 2020, 8:40 PM IST

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ قبرستان گنجان آبادی والے علاقہ میں ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثر لاش دفن کرنے سے علاقے میں مٹی اور پانی کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جس سے ارد گرد کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسی بنیاد پران قبرستانوں میں ایسی لاشیں دفن کرنے پر فوری روک لگائی جائے۔ ان لاشوں کو ایسے قبرستانوں میں دفن کرنے کی ہدایت دی جائے جو آبادی سے دور ہوں۔

Published: 04 May 2020, 8:40 PM IST

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے 30 مارچ کو ایک سرکلر جاری کرکے کورونا وائرس سے ہونے والی موت کے معاملے میں لاش دفنانے پر روک لگا دی تھی، سرکلر میں کہا گیا تھا کہ وبا کے دوران کورونا وائرس متاثر لاشوں کو جلایا جائے گا، لیکن چند دن بعد نو اپریل کو حکومت نے ایک سرکلر جاری کرکے ایسی لاشوں کو دفن کرنے کی اجازت دے دی۔

Published: 04 May 2020, 8:40 PM IST

سرکلر میں 20 قبرستانوں کو ایسی لاشوں کو دفن کرنے کے لئے نشانزد کیا گیا، ان میں باندرہ (ویسٹ) کے تین قبرستان بھی شامل ہیں، درخواست گزار کی رہائشی کالونی بھی باندرا (ویسٹ) کے قبرستان کے سامنے ہی ہے۔ جمعیۃ علمائے ہند نے بھی ’پردیپ گاندھی بمقابلہ مہاراشٹر حکومت‘ معاملہ میں فریق بننے کی کورٹ سے درخواست کی ہے۔ مسلم تنظیم نے پردیپ گاندھی کی درخواست میں یہ کہتے ہوئے فریق بننے کی اجازت مانگی ہے کہ مسلمانوں کو لاش دفنانے سے منع کرنا آئین میں فراہم کردہ مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔

Published: 04 May 2020, 8:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 May 2020, 8:40 PM IST