قومی خبریں

بہار: لاک ڈاؤن کے دوران پولس گشتی ٹیم پر حملہ، 7 پولس اہلکار زخمی

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولس سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر سنیئر افسران اضافی پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مسلسل چھاپے ماری کر کے 25 سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

موتیہاری: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے پکڑی دیال تھانہ علاقہ کے اجگری سسہنی گاؤں میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے پہنچی پولس گشتی ٹیم پر گاؤں والوں نے حملہ کردیا جس میں دو خاتون سپاہی سمیت سات پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

پولس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایاکہ اجگری سسہنی کے گاؤں والوں کو لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور سوشل ڈسٹنسنگ کی اہمیت سمجھانے گئی پولس گشتی ٹیم پر آج دو پہر اچانک گاؤں والوں نے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں 7 پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ نوین چندر جھا نے مزید بتایاکہ گاؤں والوں کے حملے میں داروغہ ترکی، سادھو شرن سنگھ، خاتون سپاہی انجنی کماری، محمد امام الدین، کشوری رائے اور ڈرائیور رامائن ٹھاکر زخمی ہوگئے جن کا علاج پکڑی دیال ریفرل اسپتال میں کرایاجارہاہے۔

Published: undefined

دریں اثناء واقعہ کی معلومات ملتے ہی پولس سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پانڈے سمیت دیگر سنیئر افسران اضافی پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مسلسل چھاپے ماری کر کے 25 سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ گاؤں میں اضافی پولس فورس کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined