قومی خبریں

’کم عمری میں کامیابی ملنے پر لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں‘، بی جے پی رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر پر کھیساری لال یادو کا طنز

کھیساری لال نے کہا کہ ’’عوام نے آپ کا انتخاب اپنے مفاد میں کام کرنے کے لیے کیا ہے۔ اس لیے آپ کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ کسی کو نیچا دکھانے یا دوسروں کے بارے میں برا بولنے سے عوام کا بھلا نہیں ہوتا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھیساری لال یادو (ویڈیو گریب)</p></div>

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھیساری لال یادو (ویڈیو گریب)

 

بہار کے علی نگر سے رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر آر جے ڈی نے سخت تنقید کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر کھیساری لال یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب کم عمری میں کامیابی مل جائے تو لوگ کبھی کبھی اس طرح کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔‘‘ دوسری جانب، آر جے ڈی کے ورکنگ صدر تیجسوی یادو نے بہار میں اپنی پارٹی کے دور حکومت کے بارے میں میتھلی ٹھاکر کے بیان کو غلط قرار دیا ہے۔

Published: undefined

بہار اسمبلی میں لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پر اداکار اور گلوکار کھیساری لال یادو نے کہا کہ ’’ان کا علم محدود ہے۔ جب لوگ کم عمری میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ کبھی کبھی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ اس لیے پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ ایسی زبان کا استعمال کرنا مکمل طور سے غلط ہے۔ عوام نے آپ کا انتخاب اپنے مفاد میں کام کرنے کے لیے کیا ہے۔ اس لیے آپ کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ کسی کو نیچا دکھانے یا دوسروں کے بارے میں برا بولنے سے عوام کا بھلا نہیں ہوتا۔‘‘

Published: undefined

کھیساری لال یادو کے علاوہ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی میتھلی ٹھاکر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر شائع خبر کے مطابق آر جے ڈی لیڈر نے  اپنی پوسٹ میں انتباہی لہجے میں لکھا کہ ’’کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ رکن اسمبلی بنتے ہی انہیں سیاست کی مکمل معلومات حاصل ہوگئی ہیں۔ مقننہ کا ’ک، خ، گ‘ بھی سمجھے بغیر، ان میں جن نایک (عوامی رہنما) پر طنز کرنے کی ہمت آگئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے میتھلی ٹھاکر کو چند ہفتے قبل دربھنگہ ضلع میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے ریپ اور قتل کے واقعے پر خاموش رہنے پر بھی نشانہ بنایا۔

Published: undefined

دراصل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے میتھلی ٹھاکر نے آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو کے اپنے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو سے محبت کا موازنہ ہستینا پور کے اندھے بادشاہ دھرتراشٹرا کے شہزادہ دوریودھن کی محبت سے کیا تھا۔ اگرچہ میتھلی نے تیجسوی یادو یا ان کی پارٹی کا براہ راست نام نہیں لیا تھا، لیکن انہوں نے 2005 سے پہلے کے بہار کا ذکر کر کے اس بات کے واضح اشارے دیا تھا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہی تھیں، یہ وہ سال تھا جب آر جے ڈی اقتدار سے باہر ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined