قومی خبریں

جموں کشمیر کے لوگوں کو عوامی منتخب حکومت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی اس دلیل سے جموں کشمیر کے لوگوں کو ایک منتخب حکومت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر، 28 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں بیان کہ جموں کشمیر میں زیادہ مرتبہ کانگریس کے دور حکومت میں صدر راج نافذ رہا ہے، کے ردعمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی اس دلیل سے جموں کشمیر کے لوگوں کو ایک منتخب حکومت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

Published: undefined

بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں جموں کشمیر میں صدر راج کے نفاذ میں توسیع کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا، ’وہ کہتے ہیں کہ ہم جموں کشمیر میں جمہوریت کو دبا رہے ہیں، آج تک جموں کشمیر میں 132 مرتبہ صدر راج نافذ ہوا ہے اور اس میں سے 93 مرتبہ کانگریس نے ریاست میں صدر راج نافذ کیا ہے، اب یہ لوگ ہمیں جمہوریت کا سبق سکھا رہے ہیں۔‘

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ کے اس بیان کے ردعمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'وزیر خزانہ کی دلیل یہ ہے کہ چونکہ کانگریس نے سب سے زیادہ مرتبہ دفعہ 356 کا استعمال کیا ہے لہٰذا مودی حکومت جموں کشمیر کے لوگوں کو منتخب حکومت سے محروم رکھنے میں حق بجانب ہے، یہ ایک ناقابل قبول دلیل ہے'۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے جموں کشمیر میں سال گزشتہ ماہ جون میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی حکومت پاش پاش ہونے کے بعد گورنر راج نافذ ہوا اور فی الوقت ریاست میں صدر راج نافذ ہے۔ تاہم ریاست میں سالانہ امرناتھ یاترا کے اختتام کے بعد اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined