قومی خبریں

بہار کے عوام بی ایس پی اتحاد کو موقع دیں: مایاوتی

مایاوتی نے بہار میں الیکشن کے لیے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اوپیندر کشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) سے اتحاد کرکے انتخابی میدان میں ہیں۔

تصوہر سوشل میڈیا
تصوہر سوشل میڈیا 

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بہارے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی اتحاد کو بار بار آزمانے کے بجائے ان کی پارٹی کو موقع دیں۔ مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کیا، ’بہار اسمبلی انتخابات کے تحت دوسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر تشہیر کا عمل آج ختم ہونے کے ساتھ ہی تین نومبر کو ووٹنگ پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ رائے دہندگان سے اپیل ہے، ’انہوں نے جے ڈی یو اور آرجے ڈی اتحاد کی حکومتوں کو بہت آزمایا ہے۔ اب ہمارے نئے اتحاد کو ایک موقع ضرور دیں‘۔

Published: undefined

کامیاب منتظمہ (ایڈمنسٹریٹر) کی شبیہ والی مایاوتی نے بہار میں الیکشن کے لیے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اور اوپیندر کشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) سے اتحاد کرکے انتخابی میدان میں ہیں۔ بی ایس پی سپریمو نے اس سے پہلے ایک دوسرے ٹوئٹ میں یوپی اور مدھیہ پردیش میں تین نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بی ایس پی امیدواروں کو فتح سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’اترپردیش کی سات اور مدھیہ پردیش کی 28 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے تشہیر آج ختم ہونے کے ساتھ ہی تین نومبر کو ووٹنگ پر ہر کسی کی توجہ ہے۔ رائے دہندگان سے اپیل ہے کہ وہ بی اسی پی کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر یہاں مخالفین کو درست سیاسی پیغام دیں تو بہتر‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined