قومی خبریں

آسام کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے لوگ آگے آئے

آسام میں سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچائی ہے اور ریاست کے 33 اضلاع میں سے 31 اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں اور عام لوگوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرکے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گوہاٹی: آسام میں سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچائی ہے اور ریاست کے 33 اضلاع میں سے 31 اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں اور عام لوگوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرکے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں چندہ اکٹھا کرنے کے لئے سوشل میڈیا میں مدد جمع کرنے کے سلسلے میں عوام لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سڑکوں پر رقم جمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ سیلاب متاثرین کو مدد پہنچ سکے ۔

Published: undefined

ریاست میں اس بار سیلاب کی بدترین صوت حال ہے۔ ریاست کے 31 اضلاع کے 57 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 80 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب بھی ریاست کے بہت سے حصے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ مختلف نوجوانوں اور طلباء کی تنظیموں کے رضاکاروں کو گوہاٹی میں سیلاب متاثرین کے لئے چندہ لیتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ لوگوں سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

Published: undefined

گلوکارہ موسیقار جوبن گرگ کو بھی سیلاب زدگان کے لئے چندہ اکٹھا کرتے دیکھا گیا اور انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ گوہاٹی میں سیلاب متاثرین کے لئے شہر بھر میں مہم شروع کی ، جس سے زیادہ سے زیادہ رقم اکٹھا کی جاسکے ۔ ریاست میں سکھ برادری کے لوگ بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے ان کے پاس پہنچے۔

Published: undefined

نارتھ ایسٹ خالصہ سنٹر گوہاٹی میڈیا کی ایک طبقہ کے ساتھ آگے آئے اور کامروپ (میٹرو) کے سونا پور علاقے کے تحت امدادی کیمپوں میں انہوں نے سیلاب زدگان کو کھانا پیش کیا۔ آل آسام سکھ یوتھ ایسوسی ایشن نے موریگاؤں ،قاضی رنگا ، لکھیم پور ، گوئجن ، قاضی مکھ اور دھبری سمیت دیگر مقامات پر سیلاب زدگان میں کھانا تقسیم کئے گئے۔

Published: undefined

گذشتہ برسوں کی طرح ، گوہاٹی میں بھی میڈیا اداروں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے پہلے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ سوشل میڈیا پر خواتین کے گروپ خاص طور پر امدادی کیمپوں اور متاثرہ علاقوں میں سینیٹری نیپکن اور بچوں کے ڈائپر جمع کرکے سیلاب متاثرین میں تقسیم کے لئے سرگرم ہیں۔ گوہاٹی میں ایک تعلیمی ادارہ پرگتی ایڈوٹیک نے اپنی مہم میں نیا پن لا نے کے لئے سیلاب امدادی سامان جمع کرنے کے لئے شہر کے تین شاپنگ مال میں ایک اجتماع کا اہتمام کیا ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined