قومی خبریں

جموں وکشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی صبح ضرور طلوع ہوگی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں، آپسی رنجشوں کو ترک کرکے اپنی صفوں کو مضبوط کریں، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے خود میں صبر و تحمل ، عزم و استقلال اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ مہذب اورامن پسند اقوام نے اتحاد و اتفاق، قومی جذبہ اور وطن پرستی کی بنیاد پر دنیا میں اپنے ممالک کا نام روشن کرکے ترقی پذیر بنایا اور اپنی نئی نسلوں کیلئے ایک خوشگواراورفارغ البال ماحول میسر رکھا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے موجودہ گوناگوں حالات کو دیکھتے ہوئے ہم پر یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اور ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیکر اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر کل کی داغ بیل ڈالیں۔ ان باتوں اظہار موصوف نے سری نگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

Published: undefined

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ”میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر وہ واقعی اس پُرآشوب، نامساعد اور ظلم و ستم کے دور سے نجات چاہتے ہیں تو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں، آپسی رنجشوں کو ترک کرکے اپنی صفوں کو مضبوط کریں، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے خود میں صبر و تحمل اور عزم و استقلال اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں۔ اسی میں ہماری کامیابی اور کامران ی کا راز مضمرہے۔“

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی عدم موجودگی میں جموں وکشمیر کے عوام کو اس وقت سخت ترین انتظامی مشکلات کا سامنا ہے اور افسر شاہی سے لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ ہم اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں لیکن ہمیں ہر حال میں صبرو تحمل ،ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے، انشاءاللہ جموں وکشمیر میں امن، ترقی، خوشحالی اور فارغ البالی کی نئی صبح ضرور طلوع ہوگی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں، ہم اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے اور اپنی حقوق واپس لے کر ہی دم لینگے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ کشمیر دشمنوں کے عزائم صحیح نہیں، یہ لوگ جموں وکشمیر کے تشخص کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔ان لوگوں نے اپنے عزائم کو پورا کرنے کیلئے کشمیر میں اپنے آلہ کاروں کو کام پر لگا رکھا ہے اور طاقت و پیسے کے بلبوتے پر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ لیکن کشمیریوں کو بالغ النظری اور ہوشیاری سے کام لیکر قوم دشمنوں کو مسترد کرنا ہے۔ یہ لوگ ہمیں مذہبی، علاقائی، لسانی یہاں تک کہ مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے چاہتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے وطن کیخلاف ہورہی ہر ایک سازش کا مقابلہ کرے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined