
سوشل میڈیا
گوا کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ خزانہ بھرنے کے لیے پالیسیوں کی کمی کے پیش نظر بی جے پی حکومت ساحلی ریاست میں واقع سمندری ساحلوں پر ’پے پارکنگ‘ نافذ کر کے سیاحوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے مستقل مدعو رکن گریش چوڈنکر نے اس معاملے پر کہا کہ ’’گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے پاس خزانہ بھرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔ ڈبل انجن حکومت مشہور کولوا سمندری ساحل پر پیڈ پارکنگ کی تجویز پیش کر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی جیب کاٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم اس قدم کی مخالفت کریں گے اور مقامی لوگوں کی تحریک کی حمایت کریں گے۔‘‘
چوڈنکر کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنی عوام مخالف پالیسیوں کو نافذ کر کے مقامی لوگوں اور مقامی بلدیوں کی آواز کو دبانے میں شامل ہے۔ صرف کولوا کے لوگوں نے ہی نہیں بلکہ مقامی پنچایت نے بھی کولوا سمندری ساحل کے علاقہ میں پارکنگ کے لیے پیسے وصولنے کے حکومت کے منصوبہ پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مقامی لوگ اس بے حس حکومت سے بہتر جانتے ہیں کہ اگر پیڈ پارکنگ ہوتی ہے تو انھیں کتنا نقصان ہوگا۔ حالانکہ یہ حکومت بہت ضدی ہے۔
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ یہ حکومت دو چیزوں کے لیے جانی جاتی ہے، ایک تقاریب کا انعقاد کرنے اور دوسرا تقاریب کے ذریعہ کمیشن کمانے کے لیے۔ ساتھ ہی بھگوا پارٹی کے لیے گوا ’اے ٹی ایم مشین‘ بن گیا ہے اور وہ اس کا استعمال دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدنے اور اقتدار پلٹنے کے لیے کرتے ہیں۔ اب چونکہ لوک سبھا انتخاب قریب ہے، وہ وٹامن ’ایم‘ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چوڈنکر کا کہنا ہے کہ ’’کیا ایسا ہے کہ گوا بی جے پی مرکز کو پیسہ بھیجنے کے لیے لوک سبھا انتخاب سے پہلے اے ٹی ایم میں پیسے بھرنا چاہتی ہے؟ کولوا سمندری ساحل پر پے پارکنگ کی تجویز دینے کے ارادے سے یہ واضح ہے کہ بی جے پی اپنے ساتھیوں کو پے پارکنگ کانٹریکٹ دے کر یہاں پیسہ کمانا چاہتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ گھریلو سیاح اور گوا کے لوگ اس کی خوبصورتی کا لطف لینے کے لیے کولوا سمندری ساحل پر آتے ہیں۔ حالانکہ گوا سیاحتی محکمہ ’پے پارکنگ‘ کے نظریات کے ساتھ ساحلی ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔