قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 98 ہوئی، اب تک 6 کی موت

مدھیہ پردیش میں اب تک 98 کورونا وائرس متاثرین میں زیادہ تر مریضوں کی حالت مستحکم ہے، صرف اندور میں دو مریض ایسے ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اندور میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 98 ہو گئی، جس میں سے چھ افراد کی اب تک موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع کے مطابق اندور میں 12 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 63 سے بڑھ کر 75 پہنچ گئی، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ اجین میں 6، بھوپال میں 4، جبل پور میں 8، گوالیار میں 2، شیو پوری میں 2 اور كھرگون میں ایک مریض شامل ہے۔ اسے ملا کر ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 86 سے بڑھ کر 98 ہو گئی ہے ۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے جاںبحق ہونے والوں میں بھی اندور سب سے آگے ہے، وہاں اب تک 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں اجین میں دو اور ایک كھرگون میں كورونا سے متاثر مریض کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 98 کورونا وائرس متاثرین میں زیادہ تر مریضوں کی حالت مستحکم ہے، صرف اندور میں دو مریض ایسے ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ریاست میں مجموعی 989 کورونا وائرس مشتبہ افراد کے نمونے لئے گئے ہیں، جس میں سے 587 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کے علاوہ چار ہزار سات سو پانچ مسافروں کی نگرانی کے لئے نشادہی کی گئی ہے اور 1296 مسافر قرنطینہ کی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ وہیں 450 مسافروں کو اسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا، جبکہ 3141 كو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined