قومی خبریں

پارلیمنٹ اسٹریٹ LIVE: تھانے کے باہر دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، پیلٹ گن متاثرہ کی شکایت پر ایف آئی آر کا مطالبہ

جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران پیلٹ گن سے زخمی ہونے والے طالب علم ساحل لوچب کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کو لے کر راہل گاندھی پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پہنچے۔ پولیس حکام سے ملاقات کے بعد وہ تھانے کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان کے ساتھ ساحل اور ان کی والدہ بھی موجود ہیں۔ کانگریس کا الزام ہے کہ ساحل کی تحریری شکایت کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔ اس دوران پرینکا گاندھی سمیت کانگریس کے کئی رہنما اور کارکن بھی تھانے پہنچ گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تھانہ پر دھرنا دیتے راہل گاندھی / سوشل میڈیا</p></div>

تھانہ پر دھرنا دیتے راہل گاندھی / سوشل میڈیا

 

پیلٹ گن متاثرہ کے ساتھ پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پہنچے راہل گاندھی، شکایت پر ایف آئی آر کا مطالبہ

دہلی میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جمعہ کو جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طالب علم ساحل لوچب کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرانے کے مطالبے کے ساتھ پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پہنچے۔ راہل گاندھی ساحل لوچب اور ان کی والدہ کے ساتھ تھانے کے ڈی سی پی دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے پولیس حکام سے ملاقات کی۔

ساحل لوچب کو 20 جولائی کو جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران پیلیٹ گن سے چوٹ لگی تھی۔ کانگریس کا الزام ہے کہ پیلیٹ لگنے سے ساحل کی آنکھ میں شدید چوٹ آئی ہے۔ پارٹی کے مطابق ساحل اور ان کی والدہ مسلسل پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن ان کی شکایت پر کارروائی نہیں کی گئی۔ راہل گاندھی کا مطالبہ ہے کہ ساحل کی جانب سے دی گئی تحریری شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔