قومی خبریں

آج سےپارلیمنٹ کا مانسون اجلاس: کوئی وقفہ سوال نہیں ، بس زیر التوا بلوں کی منظوری

کانگریس نے کہا ہے کہ وہ زرعی اور بینکنگ ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق بلوں کی سخت مخالفت کرکے معیشت، کورونا اور سرحد پر چینی دراندازی کے معاملات کو پر زور طریقہ سے اٹھائے گی۔

تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 
تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ  

کووڈ وبا کے مشکل چیلنج کے درمیان ہورہے مانسون اجلاس میں معیشت کی خستہ حال صورتحال، کووڈ وبا کے دن بدن بڑھ رہے قہر، چین کے ساتھ سرحد پر تعطل اور آسمان چھوتی مہنگائی کے معاملے حاوی رہیں گے۔

Published: undefined

تقریباً چھ مہینہ کے وقفہ کے بعد مخصوص حالات اور خصوصی انتطامات نیز اصول و ضوابط کے درمیان آج سے شروع ہورہے اجلاس کے دوران حکومت کووڈ۔19وبا کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ملتوی کئے گئے بجٹ اجلاس میں ہوئے کام کاج کے نقصان کی تلافی کرنا چاہے گی۔ حکومت کا ہدف زیرالتوا بلوں کو منظور کرانا اور زیادہ سے زیادہ کام کاج نپٹانا ہوگا۔ کووڈ کی وجہ سے اس بار کا اجلاس خصوصی حالات میں ہورہا ہے اور حکومت نے اس کے پیش نظر اپوزیشن کو کئی طرح کے اصولوں میں باندھ دیا ہے۔ اس بار وقفہ سوالات کا نہیں ہونا اپوزیشن کے لئے سب سے مشکل صورتحال ہے اور وہ حکومت سے سوالات کے جواب نہیں پوچھ سکے گی۔

Published: undefined

خصوصی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے اس بار اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہر بار ہونے والی کل جماعتی میٹنگ کا انعقاد نہیں کیا اور ایوان کی کام کاج سے متعلق کمیٹیو ں کی میٹنگ ہی بلائی گئی۔ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود حکومت اپنے ایجنڈے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ اپوزیشن خاص طورپر خستہ حال معیشت، کورونا وبا سے نپٹنے کی حکومت کی پالیسی، چین کے ساتھ سرحد پر ٹکراو اور مہنگائی کے معاملہ پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی تیار رہی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تمام اہم معاملات پر بحث کے لئے تیار ہے لیکن دونوں ایوانوں میں زیرالتوا قانونی کام کاج نپٹانا اس کی ترجیح ہے۔ کئی اپوزیشن اراکین نے ان معاملات پر بحث کرانے کے لئے نوٹس بھی دیئے ہیں۔ بہرحال حکومت نے کووڈ کے پیش نظر بنائے گئے اصولوں کا حوالہ دیکر اپوزیشن کے ان معاملات پر مخالفت درج کرانے کے کام چیلنجگ بنا دیا۔

Published: undefined

اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی میڈیکل ٹیسٹ کے لئے بیرون ملک گئی ہوئی ہیں اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی ان کے ساتھ ہونے کی وجہ سے اجلاس کے دوران موجود نہیں رہیں گے۔ حالانکہ پارٹی نے کہا کہ وہ زرعی اور بینکنگ ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق بلوں کی سخت مخالفت کرکے معیشت، کورونا اور سرحد پر چینی دراندازی کے معاملات کو پر زور طریقہ سے اٹھائے گی۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی نے کہا کہ ایوان میں ان بلوں کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جارہا ہے۔ وہ راجیہ سبھا میں ان بلوں کو منظور نہیں ہونے دینے کے لئےاپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ میں ہیں۔ اپوزیشن پردھان منتری کیئر فنڈ میں شفافیت اور اس کی کیگ سے جانچ کرائے جانے کی مانگ کررہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined