
آئی اے این ایس
کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر پارلیمنٹ میں بولنے سے روکنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا مندر ہے، اور ملک کے ہر شہری کا اس پر بھروسہ ہے۔ اس لیے ہمیں اس کے اندر اہم مسائل پر بحث کرنی چاہیے، بحث سے ڈرنا نہیں چاہئے۔ ہندوستان۔ چین تعطل پر راہل گاندھی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل منوج نرونے کی کتاب کا حوالہ دیئے جانے پر مچے وبال کے بارے میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ راہل گاندھی ایک عوامی ذرائع کے اقتباس کا حوالہ دے رہے ہیں پھر بھی انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ وہیں حکمراں طبقے کے لوگ خود کبھی میگزین تو کبھی کتاب سے پارلیمنٹ میں حوالہ دے رہے ہیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں آج کانگریس کے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈ ل پرایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل منوج نرونے کی کتاب میں بحران کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور اعلیٰ قیادت کے ردعمل کی تفصیل ہے جب چینی فوج ہماری سرحد پر تھی۔ وہیں دوسری طرف ’ایپسٹین‘ فائل سامنے آ رہی ہیں جس سے مودی حکومت کے تار جُڑرہے ہیں۔ آخر حکومت نے ایک سزا یافتہ جنسی اسمگلر سے رابطہ کیوں کیا تھا؟ اب تو یہ سبھی مستند دستاویزات ہیں۔ اگر ان مسائل پر ایوان میں بحث نہیں ہوگی تو کس پر پر ہوگی؟
Published: undefined
وہیں کانگریس کے’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کہتی نظر آرہی ہیں کہ پارلیمنٹ نے ہمیشہ ہی چین، پاکستان اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم معاملات پر بحث ہوتی رہی ہے، یہ ہماری روایت رہی ہے، چاہے وہ اپوزیشن ہو یا حکومت، سب نے کھل کر اپنا موقف پیش کیا ہے، حقیقت میں حکومت کو ڈر ہے کہ ان کی سچائی ملک کے سامنے آ جائے گی، اس لیے وہ کتاب کو شائع کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ یہ صرف اپوزیشن لیڈر کو بولنے سے روکنے کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے کام کرنے کے طریقے کا ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ اگر کوئی اپنا نقطہ نظر پیش کر رہا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟ وہ ڈر رہے ہیں کہ کیا باتیں سامنے آنے والی ہیں۔ کتاب میں ایسا مواد موجود ہے جو بتاتا ہے کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور ہماری اعلیٰ قیادت نے بحران کے وقت کیا رد عمل ظاہر کیا۔ یہ ان کی حکومت کے کردار کو ظاہر کرتا ہے کہ جب ملک پر حملہ ہورہا ہے اور چینی فوجی ہماری سرحد پر آ رہے ہیں تو وہ کیسا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پارلیمنٹ کے 8 اپوزیشن ممبران کی معطلی کے بارے میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اپوزیشن ممبران کو ہر سیشن میں معطل کیا جا رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’جمہوریت کا بنیادی مسئلہ‘ قرار دیا اور حکمراں این ڈی اے پر پارلیمنٹ میں اختلاف رائے اور بحث کو روکنے کا الزام لگایا۔ معطلی کے بارے میں صحافیوں کی جانب سے سوالوں کا جواب میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کے دوران اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن بالخصوص قائد حزب اختلاف کو جان بوجھ کر بولنے سے روکا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined