قومی خبریں

گوا میں پیرا گلائیڈنگ حادثہ، خاتون سیاح اور ٹرینر کی کھائی میں گرنے سے موت

ایڈونچر کمپنی کے مالک شیکھر رائے زادہ کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ کانگڑا اور کُلّو ضلعوں میں بھی 24 گھنٹے میں پیرا گلائیڈنگ حادثات میں دو سیاحوں کی موت ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

شمالی گوا میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک خاتون سیاح اور ایک ٹرینر کی موت ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولیس کے حوالے سے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ یہ واقعہ ہماچل پردیش کے کانگڑا اور کُلّو ضلعوں میں 24 گھنٹے کے اندر دو الگ الگ پیرا گلائیڈنگ حادثات میں دو سیاحوں کی موت کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ شمالی گوا میں پیرا گلائیڈنگ کرتے وقت 27 سالہ خاتون سیاح اور اس کے ٹرینر کی کھائی میں گرنے سے موت ہو گئی۔ حادثہ ہفتہ کی شام کیری گاؤں میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پونے کی رہنے والی شیوانی دابلے اور ان کی ٹرینر نیپالی شہری سومل نیپالی (26) کی شام تقریباً 5 بجے کیری پٹھار پر حادثہ میں موت ہو گئی۔

Published: undefined

پولیس افسر کے مطابق جس ایڈونچر اسپورٹس کمپنی کے ساتھ پیرا گلائیڈنگ کرنے کا متبادل چنا تھا، وہ غیر قانونی طور سے چل رہی تھی۔ منڈریم پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق پیرا گلائیڈر چٹان سے اُڑان بھرنے کے فوراً بعد کھائی میں گر گیا، جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کمپنی کے مالک شیکھر رائے زادہ کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش کے کانگڑا اور کلو ضلع میں بھی 24 گھنٹے کے اندر دو الگ الگ پیرا گلائیڈنگ حادثات میں 2 سیاحوں کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ سیاح گجرات اور تمل ناڈو کے تھے۔ دھرم شالہ میں احمد آباد کی ایک 19 سال کی لڑکی کی موت ہو گئی۔ حادثہ اندرو ناگ پیرا گلائیڈنگ ٹیک-آف پوائنٹ پر ہوا۔ حادثے میں پیرا گلائیڈنگ اسسٹنٹ گائیڈ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ وہیں ایک دیگر حادثہ میں جمعہ کی شام کو کلو ضلع میں گارسا لینڈنگ سائٹ کے پاس پیرا گلائیڈنگ کرتے وقت تمل ناڈو کے ایک 28 سالہ سیاح کی موت ہو گئی، جبکہ پائلٹ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined