قومی خبریں

بہار حکومت پوری طرح ناکام ، 25 کو اسمبلی کا گھیراﺅ کریں گے : پپو

نتیش نے اپنے ” نورتنوں “ کی مدد سے بہار میں کرپٹ سسٹم کی سلطنت قائم کر لی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جن ادھیکاری پارٹی ( لوک تانترک) کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار میں بڑھتے جرائم کو نتیش حکومت کی ناکامی کا نتیجہ بتایا اور کہاکہ ریاست میں جرائم اور مافیاﺅں کے رحم کرم پر سرکار چل رہی ہے۔

Published: undefined

یادو نے کہاکہ ریاست میں نتیش حکومت کا ایک اقبال ختم ہوگیا ہے ایسا لگتاہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ نتیش نے اپنے ” نورتنوں “ کی مدد سے بہار میں کرپٹ سسٹم کی سلطنت قائم کر لی ہے ۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کا اعتماد حکومت سے ختم ہو چکا ہے ۔ بہار میں حزب اقتدار اور اختلاف نے سماجواد کے نام پر سماج میں زہر گھولا ہے جس سے پوری ریاست اور معاشرہ پراگندہ ہو گیا ہے ۔

Published: undefined

سابق رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ دارالحکومت پٹنہ میں ہوئے آبی جماﺅ، بڑھتے جرائم ، خواتین پر ظلم ، بڑھتی بے روزگاری ،طلباءپر ہورہے مظالم ، سماجی اور سیاسی آلودگی کے خلاف 25 نومبر 2019 کو بہار اسمبلی کا گھیراﺅ کیاجائے گا۔ گھیرا ﺅ کیلئے پٹنہ میں پرجوش تشہیری مہم ، پوسٹر ، بینر ، نکڑ سبھا کے ساتھ ۔ ساتھ عام لوگوں کے مابین عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی آج پارٹی کی خصوصی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔

Published: undefined

اس موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعجاز احمد ، قومی سکریٹری راجیش رنجن پپو ، ریاستی صدر رگھوپتی سنگھ ، ریاستی پرجنرل سکریٹری سورج نارائن سہنی ، ریاستی جنرل سکریٹری شنکر پٹیل سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined