
منیش تیواری / ’ایکس‘ @ManishTewari
پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا الزام پاک آرمی چیف عاصم منیر نے ہندوستان پر لگا دیا ہے۔ پاکستان آرمی نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔ اس کے ساتھ ہی پراکسی تنظیم جماعت الاحرار نے اس حملے کو انجام دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے لگائے گئے ان الزامات کا کانگریس نے تگڑا جواب دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے’ ایکس‘ پر کہا کہ پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے وہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے 21 اکتوبر 2011 کو پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے کہا تھا: ’’آپ اپنے گھر کے آنگن میں سانپ پال کر یہ امید نہیں کرسکتے کہ وہ صرف آپ کے پڑوسیوں کو ہی کاٹیں گے۔ آخر کار وہ سانپ اسی کو ڈسیں گے جس نے انہیں اپنے گھر میں پالا ہے۔‘‘ منیش تیواری نے پاکستان کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جھانک کر دیکھئے اور دنیا میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کو بھیجنا بند کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈیپ اسٹیٹ‘‘ کا مطلب ہے کہ اصل مسئلہ آپ لوگ ہی ہیں۔
Published: undefined
پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی حملے کے حوالے سے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 27 جون 2026 کو کو کراچی میں پاکستان رینجرس (سندھ) کے کیمپ پر ہندوستان کی پراکسی تنظیم جماعت الاحرار سے وابستہ خوارج نے ایک بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کیا۔ کیمپ کے مرکزی دروازے پر دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی لیکن رینجرس کے جوانوں کی مستعدی اور پرعزم کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ انہوں نے 3 دہشت گردوں کو مار گرایا اور ایک زخمی کو گرفتار کرلیا جوافغان شہری ہے۔
Published: undefined
پاکستانی فوج نے اعتراف کیا کہ اس مڈبھیڑ میں ملک کے3 جوانوں نے عظیم قربانی دی، ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا جب کہ 4 فوجی زخمی ہوگئے۔ پاک آرمی کا کہنا تھا کہ ’’ہندوستان کی حمایت یافتہ کسی بھی تنظیم کو ختم کرنے کے لیے آپریشن چلائے جا رہے ہیں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کا ’عزم استحکام‘ وژن کے تحت اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطے کو پوری طرح ختم کیا جاسکے۔
Published: undefined
پاکستان اپنے فوجیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اس حملے کو انجام دینے والوں کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سی او اے ایس اور سی ڈی ایف عاصم منیر نے شہید فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا