
راجستھان کے مختلف اضلاع میں ہوئے دوسڑک حادثات میں ایک خٓتون انسپکٹر سمیت 7 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق ریاست کے دوسہ میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ منگل کو دیر شام نیشنل ہائی وے 21 پر کیلائی کے قریب پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہی ایک کار بے قابو ہوکر ہائی وے پر ڈیوائیڈر توڑ تے ہوئے دوسری لین میں گھس گئی، جہاں مخالف سمت سے آرہے نامعلوم ٹریلر نے کار کو زوردار ٹکر مار دی۔
Published: undefined
اس المناک حادثے میں کار میں سوار 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ سبھی متوفی نوجوان ایک ہی گاؤں کالاکھو کے رہنے والے تھے۔ اور آپس میں گہرے دوست بتائے جارہے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے 4 نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک نے دوسہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ وہیں ایک دیگر کی جے پور میں علاج کے دوران موت ہو ئی۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ ساگر رانا سمیت کئی دیگر پولیس اور انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے کے بعد کالاکھو گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور شادی کی خوشیاں پل بھر میں ماتم میں بدل گئیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ساگر رانا نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے 21 پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ یہ سبھی نوجوان ایک شادی تقریب سے دیر رات واپس آ رہے تھے جب ان کی کار ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے دوسری لین میں گھس گئی۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار لوگ آبھانیری گاؤں میں ایک شادی تقریب سے واپس آ رہے تھے جب وہ جے پور- آگرہ ہائی وے پر پہنچے تو ان کی کار بے قابو ہوگئی اور ڈیوائیڈر توڑ تے ہوئے مخالف سمت میں جاپنچی جہاں دوسری طرف سے آرہے ایک ٹریلر نے ٹکرماردی۔
Published: undefined
علاوہ ازیں سری گنگا نگرضلع میں بدھ کی صبح پولیس گاڑی اورکار کی ٹکر میں خاتون انسپکٹر موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ شہر کے درگا مندرعلاقے کے قریب علی الصبح تقریباً 4 بجے ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس انسپکٹرجیوتی نائک ایک کانسٹیبل کے ساتھ گشت کر رہی تھیں جب پولیس کی گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی۔ افسران نے ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ٹکراتنی زوردار تھی کہ پولیس کی گاڑی الٹ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں انسپکٹر جیوتی نائک اور کار ڈرائیور زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے جیوتی نائک کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امرتا دوہن اور دیگر افسر اسپتال پہنچے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined