قومی خبریں

جموں و کشمیر: فوج میں بھرتی کے لئے 40 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی

فوج میں بھرتی کے لئے پہلے روز اتوار کو منعقدہ بھرتی ریلی میں تقریباً 3 ہزار نوجوان ٹیسٹ میں شامل ہوئے۔ فوج کی جانب سے سانبہ کے ساتھ ساتھ جموں اور کٹھوا اضلاع میں بھی بھرتی مہم چلائی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: فوج میں بھرتی ہونے کے لئے کشمیر میں نوجوان کافی پر جوش نظر آ ر ہیں اور ریاست کے تین اضلاع میں 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے فوج میں بھرتی ہونے کی درخواست دے کر اپنے جوش و خروش کا تعارف کرایا ہے۔

Published: undefined

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں چل رہی فوج کی بھرتی کے لئے 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ فوج میں بھرتی کے لئے پہلے روز اتوار کو منعقد ہ بھرتی ریلی میں تقریباً تین ہزار نوجوان فیزیکل ٹیسٹ میں شامل ہوئے۔ فوج کی جانب سے بھرتی کے لئے سانبہ کے ساتھ ساتھ جموں اور کٹھوا اضلاع میں بھی بھرتی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

تین نومبر سے 12 نومبر کے درمیان چلنے والی اس بھرتی ریلی کے کامیاب انعقاد میں فوج کا گرج ڈویژن، ضلع پولس اور انتظامیہ مصروف ہے۔ اس میں شامل ہونے والے نوجوانون بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل دیویندر آنند نے کہا ’’بھرتی ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوان شامل ہو رہے ہیں اور تینوں اضلاع میں 44000 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت ہے اور كمپوٹرایزڈ ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے‘‘۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھرتی میں شرکت کرنے والوں کو کسی بھی دلال کو پیسہ نہیں دینا چاہیے کیونکہ بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت ہے اور آخری سلیکشن صرف فیزیکل، تحریری اور طبی ٹیسٹ کے بعد کی جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined