قومی خبریں

منیش سسودیا کے او ایس ڈی رشوت لیتے ہوئے گرفتار، بی جے پی نے کیا طنز

او ایس ڈی گوپال کرشن مادھو کی گرفتاری کے بعد منیش سسودیا نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے کیونکہ وہ بدعنوانی پر زیرو ٹولرنس کے حامی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی:دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے اسپیشل ڈیوٹی افسر یعنی او ایس ڈی گوپال کرشن مادھو کو سی بی آئی نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ اس گرفتاری کے بعد سیاسی گلیارے میں خوب ہنگامہ برپا ہے۔ گرفتاری کے بعد منیش سسودیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے ان کے دفتر میں تعینات جس افسر کو رشوت لیتے گرفتار کیا ہے اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

Published: undefined

دراصل سی بی آئی نے گوپال کرشن مادھو کو جمعرات کی دیر رات اشیا اورخدمات ٹیکس(جی ایس ٹی)کے ایک معاملے کو نمٹنانے کے سلسلے میں دو لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج منیش سسودیا نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مجھے پتہ چلا ہے کہ سی بی آئی نے ایک جی ایس ٹی انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔یہ افسر میرے دفتر میں بطور او ایس ڈی تعینات ہے۔سی بی آئی کو اسے فوراً سخت سے سخت سزا دلانی چاہئے۔ایسے کئی بدعنوان افسر میں نے خود پچھلے پانچ سال میں پکڑائے ہیں۔‘‘

Published: undefined

گوپال کرشن مادھو کی گرفتاری کے بعد افسروں نے بتایا کہ انھیں سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے جایاگیا،جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے یہ گرفتاری ایسے وقت میں کی ہے جب ہفتے (8 فروری) کو دہلی میں ووٹنگ ہونی ہے۔ مادھو کی گرفتاری کے بعد بی جےپی نے عآپ کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ بی جےپی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’منیش سسودیا کا او ایس ڈی رشوت لیتے گرفتار کیاگیا ہے۔وہ سسودیا کے دفتر میں 2015سے تعینات تھا۔جی ایس ٹی کے معاملے میں 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتےو ہوئے سی بی آئی نے گرفتار کیا۔اس سے پہلے رشوت لینے کی کل رقم 10لاکھ روپے طے ہوئی تھی۔‘‘

Published: undefined

بی جےپی کا کہنا ہے کہ عآپ حکومت اس طرح سے تاجروں کا استحصال کر رہی تھی اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ابھی تک اس معاملے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ بی جےپی کے میڈیا ترجمان پورین شنکر کپور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’منیش سسودیا جی کیوں بلا وجہ ایک او ایس ڈی کو بدنام کررہے ہو۔ وہ بے چارہ تو آپ کے الیکشن کےلئے چندہ کر رہا تھا۔ آپ بدعنوانی پر اتنے سخت تھے تو آپ کو پانچ سال تک پتہ ہی نہیں چلا کہ آپ کے دفتر میں کھٹمل ہے۔‘‘

Published: undefined

دہلی میں بی جےپی ترجمان اور ہری نگر سے پارٹی کے امیدوار تجندر پال سنگھ بگا نے بھی گوپال کرشن مادھو کی گرفتاری کے بعد اس تعلق سے ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’منیش سسودیا کا او ایس ڈی رنگے ہاتھوں پیسے لیتے پکڑا گیا اور اس سے بڑا بدعنوانی کا ثبوت اور کیاہوگا۔میں الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined