قومی خبریں

نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ایک پاکستانی عدالت نے ملک کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنما صحت کی ناسازی کے سبب ہسپتال میں زیر علاج ہیں

تصویر ڈی ڈبلیو
تصویر ڈی ڈبلیو 

اس وقت 69 سالہ نواز شریف تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ گزشتہ برس بدعنوانی کے الزامات کے تحت عدالت نے انہیں سات برس قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور اسے اپنے خلاف سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔

Published: undefined

انہیں پیر 21 اکتوبر کو طبیعت کی خرابی کے سبب جیل سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی جماعت کی طرف سے اپنے رہنما کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

Published: undefined

نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی فیصلے کے بعد خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ''ہم نے ان کی صحت کی صورتحال کے تناظر میں عدالت سے ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی کیونکہ ان کی صحت بگڑ رہی تھی اور انہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کے مطابق ایک اور مقدمے کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی نواز شریف کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست بھی شہباز شریف نے دائر کی ہے۔ اگر وہ درخواست بھی قبول ہو گئی تو نواز شریف کی ضمانت پر رہائی ممکن ہو سکے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس درخواست پر مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined