اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن دفتر تک مارچ کے لیے تیار۔ ویڈیو گریب/ایکس
بہار میں الیکشن کمیشن کے خلاف اٹھ رہی آواز اب دہلی تک پہنچ گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے خلاف ہلاّ بولتے ہوئے راجدھانی کی سڑکوں پر مارچ نکالنا شروع کر دیا ہے۔ انڈیا اتحاد کا یہ مارچ پارلیمنٹ کے مکر دروازے سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک نکالا جا رہا ہے جس کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، شرد پوار، اکھلیش یادو سمیت اپوزیشن کے 300 رہنما شامل ہیں۔
Published: undefined
اپوزیشن رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دروازے سے الیکشن کمیشن تک مارچ نکال رہے ہیں۔ یہ مارچ بہار میں ایس آئی آر اور راہل گاندھی کے ذریعہ لگائے گئے ’ووٹ چوری‘ کے الزامات کو لے کر نکالا جا رہا ہے۔ راستے میں اپوزیشن کے رہنماؤں کو روکنے کے لیے بیریکیڈنگ بھی کی گئی ہے۔ سماج وادی رہنما اکھلیش یادو بیریکیڈس پر چڑھتے ہوئے نظر آئے۔
Published: undefined
اپوزیشن کے مارچ کو دہلی پولیس نے راستے میں ہی روک لیا ہے۔ اس کو لے کر اکھلیش یادو نے کہا، ’’وہ ہمیں روکنے کے لیے پولیس کا استعمال کر رہے ہیں۔‘‘ کانگریس ایم پی سید ناصر حسین نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمشنر سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 300 سے زیادہ اراکین یہاں مارچ کر رہے ہیں۔ پولیس یہاں اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کر رہی ہے اور ہمیں الیکشن کمشنر سے ملنے نہیں دے رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس رہنما ششی تھرور بھی راہل گاندھی کی قیادت میں نکالے گئے مارچ میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک لوگوں کے دل میں انتخابات کی شفافیت کو لے کر شبہ ہے، تب تک الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اگر یہ شبہ دور ہو جائے تو الیکشبن کمیشن پر اعتماد پھر سے بحال ہو جائے گا۔ ان سوالوں کے حل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کا اپنا مفاد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined