قومی خبریں

شرد پوار کے گھر پر حزب اختلاف کے رہنماؤں کی اہم میٹنگ آج

میٹنگ کے بارے میں کچھ زیادہ جانکاری تو نہیں ملی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ 2024 لوک سبھا الیکشن کو لے کر تیاریاں ابھی سے شروع ہو سکتی ہیں۔

شرد پوار کی فائل تصویر آئی اے این ایس
شرد پوار کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی دوسری پاری کی ابھی آدھی مدت بھی نہیں پوری ہوئی ہے لیکن 2024 کےعام انتخابات کو لے کر حز ب اختلاف سرگرم نظر آنےلگا ہے۔این اسی پی کےرہنما شرد پوار کی پرشانت کشور سے حال ہی میں دو مرتبہ ملاقات ہو چکی ہےاور آج شرد پوار کے گھر پر غیر بی جے پی پارٹیوں کی اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ کے بارے میں کچھ زیادہ جانکاری تو نہیں ملی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ 2024 لوک سبھا الیکشن کو لے کر تیاریاں ابھی سے شروع ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق آج کی میٹنگ میں 15 سے 20 بڑے اپوزیشن لیڈران شامل ہو سکتے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا، جو گزشتہ دنوں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے، انھوں نے ’راشٹر منچ‘ کے نام سے ایک فورم بنا رکھا ہے۔ اسی ’راشٹر منچ‘ کے بینر تلے آج شام چار بجے شرد پوار کے گھر پر میٹنگ بلائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایسے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ لوک سبھا الیکشن میں ترنمول کانگریس کو اہم کردار دینے پر غور و خوض کیا جا سکتا ہے کیونکہ پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف جس ہمت کے ساتھ انھوں نے اسمبلی الیکشن کو لڑا اور کامیابی حاصل کی، اس کے بعد کئی سیاسی ماہرین نے انھیں قومی سطح کی سیاست کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پرشانت کشور کی شرد پوار سے جلدی جلدی ہوئی دو ملاقاتوں سے بھی کچھ ایسا ہی اشارہ مل رہا ہے۔

Published: undefined

ویسے عام انتخابات سے قبل حزب اختلاف کا کوئی اتحاد بنائے جانے پر سوال تو کھڑے ہو رہے ہیں کیونکہ اس درمیان کئی ریاستوں میں انتخابات ہو نےہیں اور ہر انتخابات کےنتائج کےبعد نئی طاقت سامنےآ سکتی ہے جو نئی حکمت عملی کو جنم دےسکتی ہے۔ لیکن اس سب میں پرشانت کشور کی دلچسپی کا بڑھ جانا اور ان کا یہ بیان دینا کہ بی جےپی سے مقابلہ کے لئے تیسرےاور چوتھے اتحاد بنانےکا کوئی فائدہ آج کے ہندوستان میں نظر نہیں آتا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 12 جون کو پرشانت کشور اور شرد پوار کے درمیان تقریباً 3 گھنٹے تک میٹنگ ہوئی تھی اور اس کے بعد کل پھر میٹنگ ہوئی تھی ۔12 جون کی میٹنگ کے ایک دن بعد این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے کہا تھا کہ 2024 لوک سبھا الیکشن سے قبل بی جے پی کے خلاف کھڑی پارٹیوں کا ’مہا گٹھ بندھن‘ بنانے کی ضرورت ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے بھی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے سبھی پارٹیوں کو متحدہ ہونے اور قومی اتحاد بنانے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے پرشانت کشور سے ملاقات کے بعد یہ بھی کہا کہ ہم بی جے پی مخالف پارٹیوں کو ساتھ لانے کی کوشش کریں گے اور پرشانت کے پاس اعداد و شمار اور دیگر ضروری اطلاعات موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined