قومی خبریں

’عوام کی آواز کو دبا رہی ہے مودی سرکار‘، اپوزیشن لیڈران کی صدر سے ملاقات کے بعد سونیا کا بیان

ملک بھر میں شہریت قانون پر ہونے والے احتجاج کے درمیان حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولا

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے درمیان حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے منگل کے روز کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں سونیا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل، غلام نبی آزاد، سماجوادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو، سی پی آئی کے سیتارام یچوری اور ڈی راجہ بھی شامل تھے۔

Published: 17 Dec 2019, 7:11 PM IST

صدر سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں اور دہلی میں صورتحال کشیدہ ہیں۔ ہم نے صدر سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولس جامعہ یونیورسٹی میں طلباء کے ہاسٹل میں داخل ہوئی۔ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے لیکن مودی حکومت عوام کی آواز کو دبا رہی ہے۔

Published: 17 Dec 2019, 7:11 PM IST

وہیں، ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈریک اوبرائن نے کہا کہ ہم نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ کلی طور پر ترمیمی شہریت قانون کو واپس لینے کے لئے حکومت کو ہدایت دیں۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے کہا کہ ہم نے صدر کو آگاہ کیا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ میں جو کچھ کہا تھا وہ اب حقیقت میں ثابت ہو رہا ہے۔ ہر شخص یہ دیکھ رہا ہے کہ جب لوگوں میں خوف طاری ہوتا ہے تو کیا ہوتا ہے، پاکستان یہی چاہتا ہے۔ حکومت نے اسے موقع فراہم کر دیا۔

Published: 17 Dec 2019, 7:11 PM IST

وفد میں موجود کانگریس کے رکن پارلیمنٹ غلام نبی آزاد نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سماج کو تقسیم کرنے والا ہے۔ حکومت کو ملک اور شہریوں کی فکر نہیں ہے۔ حزب اختلاف جانتا تھا کہ ملک اس قانون کو مسترد کر دے گا اور یہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے اداروں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نیز، آسام میں 5 افراد کی موت ہوگئی اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا پہلے کشمیر، پھر شمال مشرقی اور اب پورا ملک جل رہا ہے۔

Published: 17 Dec 2019, 7:11 PM IST

واضح رہے کہ اپوزیشن شہریت ترمیمی قانون کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ آور ہے اور اس قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کی حمایت میں ہے۔ پیر کے روز کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ملک کی کئی ریاستوں میں مظاہروں کے درمیان انڈیا گیٹ پر دھرنے پر بیٹھی تھیں۔

Published: 17 Dec 2019, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Dec 2019, 7:11 PM IST