قومی خبریں

اپوزیشن ہندوتوا کی سیاست کو مضبوط کر رہی ہے: اویسی

مہنگائی اوربے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس مسئلے کو اٹھانے کے بجائے، کچھ سیاسی جماعتیں ملک بھر میں اقلیتوں کو نشانہ بنا کر ہندوتوا کی سیاست کو مضبوط کر رہی ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی، سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں ہندوتوا کی حمایتی بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Published: undefined

مسٹر اویسی نے کہا کہ "عآپ، ایس پی، ایم این ایس اور این سی پی ملک میں ہندوتوا نظریہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔" مسٹر اویسی نے یہ بات اورنگ آباد میں مقامی رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی طرف سے منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کے بعد کہی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تمام حکومتیں خاموش ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "آج ملک میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کو اٹھانے کے بجائے، کچھ سیاسی جماعتیں ملک بھر میں اقلیتوں کو نشانہ بنا کر ہندوتوا کی سیاست کو مضبوط کر رہی ہیں۔"

Published: undefined

ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے، مسٹر اویسی نے مہاراشٹر کی وزارت داخلہ پر تنقید کی کہ اس نے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے کو رمضان، عید اور اکشے ترتیا جیسے تہواروں کے درمیان اورنگ آباد میں جلسے کرنے کی اجازت دی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگر پولس کی طرف سے اجازت دی جاتی ہے تو یہ پولیس اور ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کی پیروی کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined