تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاحوں کی موت کے بعد مرکزی حکومت اب ایکشن موڈ میں ہے۔ دریں اثنا، حکومت نے کل دہلی میں ایک کل جماعتی اجلاس بلایا جس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
Published: undefined
اجلاس میں اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی متفقہ طور پر مذمت کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ہر قدم کی حمایت کریں گے۔ کل جماعتی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے سخت سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کہاں تھیں انٹیلی جنس ایجنسیاں؟ کہاں تھے سی آر پی ایف اور سیکورٹی فورسز کے جوان؟' زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے انٹیلی جنس چوک اور وہاں مناسب سیکورٹی تعیناتی کا مسئلہ اٹھایا۔ راہل گاندھی نے یہ بھی پوچھا کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں سیکورٹی اہلکار کیوں نہیں تھے؟
Published: undefined
اس پر حکومت نے کہا کہ عام طور پر یہ راستہ جون کے مہینے میں کھول دیا جاتا ہے جب امرناتھ یاترا شروع ہوتی ہے کیونکہ امرناتھ یاترا کے یاتری اسی جگہ آرام کرتے ہیں۔ اس بار مقامی ٹور آپریٹرز نے حکومت کو بتائے بغیر سیاحوں کی بکنگ لینا شروع کر دی اور 20 اپریل سے سیاحوں کو وہاں لے جانا شروع کر دیا، مقامی حکام کو اس کا علم نہیں تھا اس لیے وہاں تعیناتی نہیں کی گئی۔
Published: undefined
انڈس واٹر ٹریٹی کو عارضی طور پر غیر فعال کرنے کے معاملے پر اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہمارے پاس پانی کو ذخیرہ کرنے یا روکنے کا کوئی انتظام نہیں ہے، تو اسے غیر فعال کرنے کا کیا فائدہ؟ حکومت نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا حکومت کی نیت کو ظاہر کرنے اور ایک پیغام دینے اور یہ بتانے کے لیے کیا گیا ہے کہ حکومت ہند کا مستقبل کا موقف کیا ہو گا۔خبر ہے کہ اس دوران ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو نے 15 منٹ پریزنٹیشن دی۔
Published: undefined
کل جماعتی اجلاس کے بعد مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا، "وزیر دفاع نے پہلگام کے واقعہ اور سی سی ایس میٹنگ میں حکومت ہند کی طرف سے کی گئی کارروائی کے بارے میں مطلع کیا، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ملک میں ہر کوئی اس سے پریشان ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے بھی آج مزید سخت کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
میٹنگ میں شرکت کے بعد ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندیوپادھیائے نے کہا، "سیکورٹی چوک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم نے حکومت کو یقین دلایا کہ حکومت ملک کے مفاد میں جو بھی فیصلہ کرے گی، تمام سیاسی جماعتیں اس کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔"(بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined