قومی خبریں

دہلی میں 2027 سے صرف 3 پہیہ الیکٹرک گاڑیوں کا ہی رجسٹریشن ہوگا، سی اے کیو ایم کا فیصلہ

این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے سی اے کیو ایم نے حکم دیا ہے کہ یکم اکتوبر سے دہلی-این سی آر کے کسی بھی پٹرول پمپ یا فیول اسٹیشن پر درست پی یو سی سی کے بغیر کسی بھی گاڑی کو ایندھن نہیں ملے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

 

دہلی-این سی آر میں اگلے سال سے صرف الیکٹرک 3 پہیہ گاڑیوں (ایل 5 زمرہ) کا ہی رجسٹریشن کیا جائے گا۔ اس فیصلے پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لیا ہے۔ کمیشن کی ہدایات کے تحت دہلی میں یکم جنوری 2027 سے صرف الیکٹرک 3 پہیہ گاڑیوں کا ہی رجسٹریشن ہوگا۔ گروگرام، فرید آباد، سونی پت، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں یہ ضابطہ جنوری 2028 سے نافذ ہوگا۔

Published: undefined

کمیشن کے مطابق این سی آر کے دیگر اضلاع میں یہ بندوبست جنوری 2029 سے نافذ العمل ہو گا۔ اس طرح دہلی حکومت، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ حکم کی تعمیل کو سختی سے یقینی بنانیں۔ کمیشن کے ممبر سکریٹری ترون کمار پتھوڈے کی جانب سے جاری حکم کے مطابق دہلی-این سی آر میں گاڑیوں سے نکلنے والی پی ایم 2.5 آلودگی سنگین تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے سی اے کیو ایم نے حکم دیا ہے کہ یکم اکتوبر سے دہلی-این سی آر کے کسی بھی پٹرول پمپ یا فیول اسٹیشن پر درست آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یو سی سی) کے بغیر کسی بھی گاڑی کو ایندھن نہیں ملے گا۔ واضح رہے گزشتہ کچھ برسوں کے دوران قومی راجدھانی علاقے میں فضائی آلودگی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے حکومتوں کو عدالتوں کی جانب سے بھی اکثر پھٹکار لگائی گئی ہے۔ 

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined