قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے صرف 67597 نئے کیسز، 1188 افراد کی موت

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 67597 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی، اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1188 مریض کورونا کی وجہ سے جان چلی گئی

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہونے لگی ہے لیکن ہلاکتوں کی تعداد اب بھی تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے 67597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے 19.4 فیصد کم ہے۔

اس دوران 180456 نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 1188 لوگ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ ہندوستان میں کورونا سے شفایا یاب ہونے کی شرح فی الحال 96.46 فیصد ہے۔

Published: undefined

جن ریاستوں میں کورونا کا پھیلاؤ سب سے زیادہ ہے ان میں کیرالہ (22524 نئے کیسز)، مہاراشٹرا (6436)، کرناٹک (6151)، تمل ناڈو (5104)، مدھیہ پردیش (3945) شامل ہیں۔ کل نئے کیسز میں سے 65.33 فیصد ان ریاستوں سے آئے ہیں۔ نئے کیسز میں سے 33.32 فیصد صرف کیرالہ سے ہیں۔

Published: undefined

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق کل ہندوستان میں کورونا وائرس کے لیے 1346534 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے، کل تک کل 742908121 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 لاکھ سے زیادہ کورونا کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک 170 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین چلائی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں مجموعی طور پر کورونا کے 42339611 کی تصدیق کی جا چکی ہے اور فی الحال 994891 کیسز فعال ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 40840658 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 504062 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا ویکسی نکی 1,70,21,72,615 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined