تصویر: ای ڈی / آئی اے این ایس
آن لائن بیٹنگ معاملے میں کئی کرکٹر اور فلمی ہستیوں پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 1xBet آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کئی کھلاڑیوں اور اداکاروں کی جائیداد ضبط کرنے کی تیاری میں ہے۔ کئی بار سمن جاری کرنے کے بعد بھی کھلاڑی اور اداکار پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہوئے۔ جانکاری ملی ہے کہ سیلیبریٹیز نے انڈورسمنٹ فیس سے جائیداد خریدی ہے۔ ایسے میں ان جائیداد کو ’جرم کی آمدنی‘ بتایا گیا ہے۔
Published: undefined
’لائیو ہندوستان ڈاٹ کام‘ کی خبر کے مطابق غیر قانونی آن لائن گیمبلنگ کے معاملے میں کئی کرکٹر جانچ کے گھیرے میں ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکار سونو سود ای ڈی کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔ وہیں اس لسٹ میں ممی چکرورتی اور انکش ہاجرا بھی ای ڈی کے سامنے حاضری دے چکے ہیں۔ اداکارہ اروشی روتیلا کو بھی ای ڈی نے سمن بھیجا تھا لیکن وہ بیرون ملک میں تھیں اس لیے پیش نہیں ہو پائیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اروشی روتیلا 1xBet ایپ کی ہندوستان میں برانڈ ایمبیسڈر تھیں۔
Published: undefined
کھلاڑیوں کی بات کریں تو یوراج سنگھ، سریش رینا، روبن اتھپا اور شکھر دھون کا اس لسٹ میں نام ہے۔ ای ڈی جانچ کر رہی ہے کہ ان ہستیوں نے غیر قانونی طریقے سے کمائے پیسے سے بیرون ملک میں بھی جائیداد خریدی ہے۔ ای ڈی جلد ہی اس معاملے میں چارج شیٹ بھی فائل کر سکتی ہے۔ فی الحال منی لانڈرنگ کا پتہ لگانے کے لیے جائیداد کی تفصیل، بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کے بارے میں ای ڈی ساری جانکاری جمع کر رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل آن لائن بیٹنگ ایپ پلیٹ فارم نے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اپنے پیر پھیلا لیے تھے۔ اطلاع کے مطابق اس ایپ پر 22 کروڑ سے زیادہ یوزر تھے۔ مرکزی حکومت نے بیٹنگ پلیٹ فارمس پر سختی دکھائی ہے اور کئی ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔ ای ڈی پتہ لگا رہی ہے کہ اس ایپ کے پرموٹر کس طرح سے غیر ملک میں بیٹھ کر ہندوستان میں یہ نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ فیئر پلے نام کے بیٹنگ ایپ معاملے میں ای ڈی نے دبئی میں کئی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
Published: undefined
فیئر پلے غیر قانونی طریقے سے کرکٹ میچ کا براڈ کاسٹ بھی کرتا تھا۔ وایاکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ نے بھی اس کے خلاف شکایت درج کروائی تھی اور کہا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے میچ کے براڈ کاسٹ کی وجہ سے اسے 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined