قومی خبریں

ایک ملک ایک انتخاب بی جے پی کا فریب، بیلٹ پیپر سے ہوں انتخابات: مایاوتی

میٹنگ کے بعد جاری اپنے بیان میں مایاوتی نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ای وی ایم کے ذریعہ جمہوریت اور عوامی فیصلے کو ہائی جیک کرنے کا کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ ایک ملک۔ایک انتخاب کا فارمولہ بی جے پی کا بار بار انتخابات میں گڑبڑی کر نے کی زحمت سے بچنے کی کوشش ہے۔ اس طرح سے وہ ایک ہی سازش میں سارے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی۔

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو کی جانب سے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔ پارٹی نے سینئر لیڈر و امروہہ سے رکن پارلیمان کنور دانش علی کو لوک سبھا میں پارٹی کا لیڈر منتخب کیا تووہیں مایاوتی کے بھائی آنند کمار کو پارٹی کا قومی نائب صدر تو بھتیجے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد جاری اپنے بیان میں مایاوتی نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ای وی ایم کے ذریعہ جمہوریت اور عوامی فیصلے کو ہائی جیک کرنے کا کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہی۔ اسی کڑی میں اب برسراقتدار پارٹی’ایک ملک۔ایک انتخاب‘ کے نام سے فریب دہی کے نیا فارمولے کا آغاز کیا ہے۔ درحقیقت یہ انتخابی گھپلے بازی پر پردہ ڈالنے اور بار بار انتخاب میں گڑبڑی کر کے جیتنے سے بچنے کی کوشش ہے۔ اگر ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے تو پھر ایک ہی کوشش میں بی جے پی اپنی سازش میں کامیاب ہو جائے گی اور ملک اپوزیشن سے پاک ہوکر ذات ۔پات کی تاریکی میں ڈوب جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جیت میں اگر دھاندھلی وغیرہ نہیں ہوئی ہے اور اسے عوام کی حمایت حاصل ہوئی ہے تو پھر پارٹی وقت ۔وقت پر عوام کے درمیان جانے سے کیوں ڈرتی ہے اور بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے کے نظام سے کیوں ڈرتی ہے۔ بی جے پی کی جیت کے پیچھے ای وی ایم ہیکنگ اور بھاری سازش کا ہاتھ ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ اترپردیش میں سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں بی ایس پی کارکنوں نے ای وی ایم میں گڑبڑی کے تئیں عوامی خدشات کا میٹنگ میں برملا اظہار کیا اور اس بات پر وہ کافی متعجب تھے کہ ای ویم ایم پوری طرح سے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے اشارے پر کیسے کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے جس طرح سے ہر سطح پر بی جے پی اور پی ایم مودی کے آگے گھٹنے ٹیکے ہیں اس سے بھی غیر جانبدارانہ انتخابات پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ ملک کے آئینی اداروں کو اس کا حل ضرور ڈھونڈھنا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سبھی ریاستوں سے ایک ہی آواز آئی ہے کہ بی جے پی کے حق میں جو یک طرفہ نتائج آئے ہیں وہ غیر متوقع اور عوامی توقعات کے عین مخالف ہیں جو بغیر کسی منظم سازش اور گھپلے کے ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ای وی ایم کو ہٹا کر دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ملک میں بھی پیلٹ پیپر سے انتخاب کرائے جانے چاہیں۔ بی ایس پی سپریموکے بقول سبھی اپوزیشن پارٹیاں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے پر ہم آواز ہیں لیکن بی جے پی اور الیکشن کمیشن اس کے خلاف ہیں۔ جس سے ملک میں بے چینی ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ اگر بی جے پی عوام کے اس مطالبے پر کان نہیں دھرتی اور ای وی ایم سے ہی انتخابات کرانے پر آڑی رہتی ہے تو آنے والے ضمنی انتخابات ودیگر انتخابات میں پارٹی کے لوگوں کو اسی کے حساب سے تیاریاں کرنی ہونگی اور ای وی ایم کی گڑبڑیوں کا ہر طرح سے ڈٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور سال 2007 کی طرح بھائی چارے کی بنیاد پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ تنظیمی ڈھانچے کو مضبوطی کا کام جو لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے رک گیا تھا اسے رفتار دینے کے لئے خصوصی ہدایت دیں گئیں اور میٹنگ کے بعد مختلف ریاستوں کی الگ الگ میٹنگ کر کے انہیں آگے کی تیاریوں و تنظیم میں ضروری ردوبدل کے ہدایات دئیے۔ آنے والے دنوں میں جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں خاص کر ہریانہ اور مہاراشٹر کے لئے علیحدہ میٹنگ میں کافی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

مایاوتی نے اس موقع پر بی ایس پی کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت دی کی وہ مفاد عامہ اور ملکی مفاد کے مسائل پر پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ساتھ ہی اپنے حلقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined