قومی خبریں

پنجاب: شہر ترن تارن میں کار میں سوار نوجوانوں پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق

ترن تارن میں دو کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت کر لی ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیوگریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیوگریب

 

پنجاب کے شہر ترن تارن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ مین شائع خبر کے مطابق ایک کار میں سوار دو نوجوانوں نے دوسری کار میں سوار تین نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ ایک نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر، ترن تارن نے بتایا کہ کھیمکرن پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک کار میں سوار دو نوجوانوں نے دوسری کار میں سوار تین نوجوانوں پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے گرسیوک سنگھ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ دیگر دو نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے دو ملزموں کی شناخت منجیت سنگھ اور اس کے بھائی سندیپ سنگھ کے طور پر کی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے پیچھے کسی گینگسٹر یا بھتہ خوری کا زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔