قومی خبریں

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر راہل گاندھی نے والد کو یاد کیا

ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر راہل گاندھی نے ویر بھومی پہنچ کر انہیں یاد کیا، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی لیڈران نے بھی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے راہل گاندھی / تصویر قومی آواز / وپن
راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے راہل گاندھی / تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر قوم انہیں یاد کر رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر اور راجیو گاندھی کے صاحب زادے راہل گاندھی ویر بھومی پہنچے اور راجیو گاندھی کی آخری آرام گاہ ویر بھومی پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر غلام نبی آزاد اور ادھیر رنجن چودھری سمیت دیگر کانگریس لیڈران بھی موجود رہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کر کے سابق وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کی حکومت راجیو گاندھی کی سالگرہ 20 اگست کو یوم خیرسگالی کے طور پر منا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تمام محکموں کو اس بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راجیو گاندھی کی پیدائش 20 اگست 1944 کو ہوئی تھی۔ وہ ہندوستان کے سب سے کم عمر کے وزیر اعظم تھے۔ اندرا گاندھی کو قتل کئے جانے کے بعد 40 سال کی عمر میں راجیو گاندھی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے بعد بھی جب انتخابات ہوئے تو راجیو گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے تاریخی جیت درج کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined