قومی خبریں

دیوالی کے موقع پر آر ایس ایس لیڈر کی درگاہ حضرت نظام الدین پر حاضری، کہا- ’شکروار کو پتھروار بنانے سے روکیں!‘

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار دیوالی سے ایک دن قبل درگاہ حضرت نظام الدین پہنچے اور چادر پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہئے تاکہ ’شکروار‘ کو ’پتھر وار‘ بنانے سے روکا جا سکے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے جمعہ کے روز ہفتہ کے روز دہلی میں درگاہ حضرت نظام الدین پر حاضری لگائی۔ انہوں نے درگاہ پر چادر پوشی اور گل پوشی کی۔ اس موقع پر اندریش کمار نے اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہئے تاکہ شکر وار یعنی جمعہ کو پتھروار یعنی پتھربازی کرنے والا دن بنانے سے روکا جا سکے۔

Published: undefined

اندریش کمار نے کہا کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس سے ہر گھر میں خوشی اور خوشحالی آتی ہے۔ یہ تہوار تمام مذہبی اختلافات، صوبوں کے اختلافات کو مٹا دیتا ہے۔ ہندوستان یاتریوں، تہواروں اور میلوں کی سرزمین ہے۔ سب غریبوں کو روٹی دیتے ہیں اور آپس میں بھائی چارہ بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم تعصب، بغض، نفرت، فساد، جنگ نہیں چاہتے۔ ہم امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسی کی جبری تبدیلی مذہب نہیں کرنی چاہئے اور تشدد سے باز رہنا چاہئے۔ سب کو اپنے اپنے مذہب اور ذات کی پیروی کرنی چاہیے۔ دوسرے کے مذہب پر تنقید اور توہین نہ کریں۔ جب ملک میں تمام مذاہب کا احترام کیا جائے گا تو ملک ان بنیاد پرستوں سے آزاد ہو جائے گا جو جمعہ کے دن پتھراؤ کرتے ہیں۔ ہندوستان واحد ملک ہے جو تمام مذاہب کا احترام اور قبول کرتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت 22 ستمبر کو دہلی کی ایک مسجد گئے تھے۔ یہاں انہوں نے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر امام عمر احمد الیاسی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بارے میں ڈاکٹر الیاسی نے کہا تھا کہ موہن بھاگوت ان کی دعوت پر وہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا طریقہ عبادت مختلف ہو سکتا ہے لیکن انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے۔ اس ملاقات کے دوران گوپال کرشنا اور آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو