قومی خبریں

راہل اور پرینکا نے راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے شیئر کیا جذباتی پیغام

اپنے والد راجیو گاندھی کی 28ویں برسی پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر انھیں خراج عقیدت پیش کی ہے۔ راہل نے لکھا کہ وہ اپنے والد کو بہت یاد کرتے ہیں اور پرینکا نے انھیں ہیرو قرار دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ اپنے والد کی 28ویں برسی پر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے والد ایک شریف النفس، ہمدرد اور سبھی سے محبت کرنے والے شخص تھے۔ انھوں نے مجھے سبھی سے محبت کرنے اور سب کی عزت کرنا سکھایا۔ انھوں نے مجھے ہمیشہ دوسروں کو معاف کرنا اور کبھی نفرت نہ کرنا سکھایا۔ میں انھیں بہت یاد کرتا ہوں۔ ان کی برسی کے موقع پر میں انھیں محبت اور عاجزی کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے راجیو گاندھی کے ساتھ کھنچوائی گئی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں ہری ونش رائے بچن کی ایک نظم بھی لکھی ہے۔ تصویر کے ساتھ پرینکا نے لکھا ہے ’’آپ ہمیشہ میرے ہیرو رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل منگل کی صبح راجیو گاندھی کے یوم شہادت کے ومقع پر راج گھاٹ واقع ان کی سمادھی ’ویر بھومی‘ پر سونیا، راہل اور پرینکا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدر حامد انصاری نے گلپوشی کر انھیں خراج عقیدت پیش کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 21 مئی 1991 کا وہ سیاہ دن جب ایل ٹی ٹی ای کے شورش پسندوں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا قتل کیا تھا، اس واقعہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ تمل ناڈو کے کچھ تشدد پسندوں نے شری پیرمبدور میں راجیو گاندھی پر خودکش حملہ کیا تھا۔ 1991 عام انتخابات کی تشہیر کے دوران ایک خاتون راجیو گاندھی کے پاس پھولوں کا ہار لے کر پہنچی اور ان کے بہت قریب جا کر جیسے ہی ان کے پیر چھونے کو جھکی، تبھی اس خاتون نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ اس واقعہ میں راجیو گاندھی کے علاوہ کئی لوگوں نے اپنی جان گنوائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined