قومی خبریں

بارکونسل کی پہلی خاتون صدر درویش یادو کے قتل میں سامنے آئی سازش

درویش یادو کے بھتیجے سنی نے ایف آئی آر میں کلیدی ملزم منیش شرما اس کی بیوی اور ایک دوسرے وکیل کے اوپر قتل کی سازش میں شامل ہونے کا الزام لگایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش بارکونسل کی صدر درویش یادو کا کل آگرہ دیوانی کورٹ میں گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ اب سامنے آیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے درویش کے جاننے والے ہی شامل تھے۔ درویش یادو کے بھتیجے سنی کے ذریعہ کرائی گئی ایف آئی آر میں تین لوگوں پر قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان تین ملزمان میں منیش شرما، اس کی بیوی اور ایک دیگر وکیل گلیچھا ونیت شامل ہیں۔ سنی نے الزام لگایا کہ قاتل زیورات اور گاڑی پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

Published: undefined

ایک ویب سائٹ کے مطابق سنی نے بتایا کہ منیش کی اہلیہ وندنا کئی روز سے اس کی پھپو (بوا) درویش یادو کو فون پر دھمکی دے رہی تھی۔ منیش کی بیوی وندنا نے درویش سے کہا تھا کہ وہ اس کے شوہر سے زیورات اور پیسہ نہ مانگے۔ سنی کا الزام ہے کہ منیش نے اس کی پھپو (بوا) کے چیمبر پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

Published: undefined

سنی کے مطابق منیش کو بدھ کے روز وکیل گلیچھا ونیت سازش کے تحت اپنے ساتھ کورٹ لے کر آیا تھا اور اس کی بوا کا قتل کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق منیش اور درویش تقریباً دس سال سے ایک ساتھ تھے اور ان کے مابین چیمبر کو لے کر کچھ ناراضگی چل رہی تھی اور درویش کچھ وقت سے اروند مشرا کے چیمبر میں بیٹھ رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ہائی کورٹ لکھنؤ بنچ میں اودھ بار ایسوسی ایشن کے صدر آنند منی ترپاٹھی نے اعلان کیا ہے کہ درویش یادو کے قتل کے احتجاج میں جمعرات یعنی آج سبھی وکیل بطور احتجاج کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کونسل سے جڑے تمام عہدیداران کے لئے سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

ایٹہ کی رہنے والی درویش یادو وہ پہلی خاتون تھیں جو اتر پردیش بار کونسل کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔ وہ سال 2014 میں بار کونسل کی نائب صدر اور 2018 میں ایکٹنگ صدر بھی رہ چکی ہیں۔ 2010 میں وہ پہلی مرتبہ بار کونسل کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined