قومی خبریں

پانچ دن کے بعد تیل کی قیمتیں مستحکم، بھوپال میں پٹرول 116.26 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول سب سے مہنگا ہے 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان گھریلو سطح پر پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پانچ دن کے بعد مستحکم رہیں۔ اتوار کو اس میں لگاتار پانچویں دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Published: 25 Oct 2021, 10:11 AM IST

ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول سب سے مہنگا ہے 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 102.23 روپے ہوچکا ہے۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔ اب دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 26 پیسے کا رہ گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 101.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.63 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.47 روپے فی لیٹر ہے۔

Published: 25 Oct 2021, 10:11 AM IST

ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 25 میں سے 19 دنوں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 5.95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

Published: 25 Oct 2021, 10:11 AM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو سنگاپور کے خام تیل میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ برینٹ کروڈ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ برینٹ کروڈ 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 86.24 ڈالر فی بیرل اورامریکی خام تیل 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2014 کے بعد سات سال کی بلند ترین سطح یعنی 84.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

Published: 25 Oct 2021, 10:11 AM IST

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی—————— 107.59—————— 96.32

ممبئی -————— 113.46 —————— 104.38

چنئی ——————104.52 ——————100.59

کولکتہ ———— 108.11 —————— 99.43۔

Published: 25 Oct 2021, 10:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Oct 2021, 10:11 AM IST