قومی خبریں

کشمیر کے رُخ پر پاکستان کو ایک اور سعودی جھٹکا

عمران خان حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے اور خارجہ محاذ پر نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

جموں و کشمیر کے رُخ پر آج پاکستان کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب سعودی عرب نے ایک بار پھرکشمیر کے تعلق سےاسلامی تنظیم برائے تعاون (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی پاکستانی درخواست مسترد کردی۔ پاکستانی روزنامہ ڈان کی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر سے متعلق بحث کی درخواست کو سعودی عرب نے مسترد کردیا ہے۔ وزرائے خارجہ کی کونسل کے انتظامات کے لئے او آئی سی 9 فروری کو جدہ میں اپنے اعلی عہدیداروں کی میٹنگ کر رہی ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب کے رویہ سے ناخوش پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو میں یہ کہہ دیا کہ اگرکشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس نہ بلایا گیا تو پاکستان کشمیر پر دوست ممالک کا اجلاس بلانے پر مجبور ہو جائے گا۔

Published: undefined

قریشی کے اس بیان سے پاکستانی داخلی سیاست میں بھی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے اور خارجہ محاذ پر نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے پاکستان نے شور مچا رکھا تھا کہ اُس نے کشمیر کے رخ پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لئے سعودی عرب کو راضی کر لیا ہے لیکن سعودی ذمہ داران نے اس سے لا علمی ظاہر کہ پاکستان کو ایسی کوئی یقین دہانی کرائی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined