قومی خبریں

کورونا وبا کے درمیان ایمس کی نرس یونین نے ہڑتال کا کیا اعلان، اسپتال انتظامیہ پریشان!

اپنے مطالبات کو لے کر ایمس کی نرس یونین نے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یونین سے ہڑتال پر نہ جانے کی اپیل کی ہے، لیکن اس کا کوئی اثر نہیں دکھائی پڑ رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چھٹے پے کمیشن سمیت کئی مطالبات کو لے کر دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی نرس یونین غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلی گئی ہے۔ نرس یونین نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات مانے نہیں جائیں گے، اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ اس درمیان ایمس احاطہ میں نرسیں جمع ہوئیں اور آئندہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق نرس یونین کی ہڑتال کی خبر ملنے کے بعد ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے اسے افسوسناک قرار دیا۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے مطابق ڈاکٹر گلیریا کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے اس دور میں سچے نرسنگ اسٹاف ہڑتال نہیں کر سکتے۔ انھوں نے اس طرح کی ہڑتال کو ختم کرنے کی اپیل بھی کی۔

Published: undefined

فی الحال ڈاکٹر گلیریا کی اپیل کا کوئی اثر نرس یونین کی ہڑتال پر پڑتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، کیونکہ یونین نے اپنی ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر نے نرسوں کے مطالبات کے تعلق سے بتایا کہ ’’نرس یونین نے ایمس انتظامیہ کے سامنے 23 مطالبات رکھے اور ان کے تقریبا تمام مطالبات پورے کردیئے گئے ہیں۔ یونین ایک مطالبے کو منوانے کے لئے بضد ہے اوروہ ہے 6 سی پی سی میں شروعاتی تنخواہ طے کرنے میں مبینہ بے ضابطگی۔ فی الحال ایمس میں 7 سی پی سی لاگو ہے۔ اس معاملے میں نرس یونین کے ساتھ کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نا انصافی ہو گی کہ جب ملک کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور لوگ اپنے مریضوں کی جانوں کے لئے دعا مانگ رہے ہیں تو بدقسمتی ہے کہ نرس یونین نے ایسے وقت میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined