
امتحان، تصویر آئی اے این ایس
نیٹ یو جی 2026 کے دوبارہ ہونے والے امتحان میں اب چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ امتحان کے محفوظ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ایک نیا پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس پورٹل پر طلبا اور عام لوگ فرضی پیپر لیک کی خبروں، نقلی امیدواروں (امپرسنیشن) اور دیگر مشتبہ سرگرمیوں کی شکایات کر سکتے ہیں۔ این ٹی اے کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ 21 جون کو ہونے والے ری-نیٹ امتحان سے پہلے یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ کسی بھی طرح کی گڑ بڑی کو بر وقت روکا جا سکے اور امتحان کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ این ٹی اے امتحان کے دوران ہونے والی متعدد شکایات منظور کرے گا جس میں خاص طور پر ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا ٹیلی گرام/واٹس ایپ، چینل، نیٹ یو جی 2026 کا پیپر یا ’آنسر کی‘ ہونے کے دعوے کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے لوگ یا گروہ جو پیسے لے کر پیپر، لیک مواد، یا بہتر ریزلٹ دلانے کا وعدہ کرتے ہیں، ان کے خلاف شکایات بھی این ٹی اے سے کی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح کوئی شخص جو خود کو این ٹی اے افسر، امتحانی ملازم یا سرکاری افسر بتا کر امیدواروں کو گمراہ کرتا ہے، امتحان سے متعلق کوئی بھی فرضی خبر، افواہ یا مشتبہ سرگرمی جو طلبا اور ان کے اہل خانہ کو گمراہ یا خوف زدہ کرے، ایسی شکایات بھی این ٹی اے پورٹل پر کی جاسکتی ہیں۔
Published: undefined
شکایت درج کرتے وقت امیدواروں کو واردات کی مکمل تفصیل فراہم کرنی ہوگی جیسے کہ یہ کس ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا چینل پر دیکھی گئی، واردات کب اور کس وقت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی شکایت کو مضبوط بنانے کے لیے اسکرین شاٹ، لنک، فوٹو یا دیگر متعلقہ دستاویز بھی اپلوڈ کئے جاسکتے ہیں تاکہ این ٹی اے معاملے کی جانچ کر سکے۔
Published: undefined
نیشنل ٹیسٹگ ایجنسی نے نیٹ (یو جی) 2026 امتحان سے متعلق مشتبہ سرگرمیوں، پیپر لیک کی افواہوں اور فرضی دعووں کی رپورٹ کرنے کے لیے innovateindia.mygov.in/neet-ug-2026/ پورٹل دستیاب کرایا ہے۔ امیدوار اور عام شہری اس پورٹل پر اپنی معلومات خفیہ طور سے شیر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امتحان سے متعلق تمام سرکاری اطلاعات، نوٹس اور اپ ڈیٹ www.nta.ac.in نیز neet.nta.nic.in ویب سائٹوں پر دستیاب ہیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں ایجنسی نے کہا ہے کہ امیدوار کسی بھی افواہ یا فرضی دعوے پر بھروسہ نہ کریں۔ صرف این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹوں سے ہی معلومات حاصل کریں۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری رپورٹ کریں تاکہ امتحان غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے منعقد کیا جاسکے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined