
تصویر/آئی اے این ایس
نیٹ-یو جی 2026 کے ری-ایگزام کو پوری طرح محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ہفتے کے روز ملک گیر ’ماک ڈرل‘ شروع کی۔ یہ خصوصی مشق اتوار (21 جون) کو ہونے والے ری-ایگزام سے پہلے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔ صبح 9 بجے شروع ہوئی یہ ماک ڈرل دیر شام تک جاری رہے گی۔ افسران کے مطابق اس مشق میں ملک بھر کے امتحانی مراکز پر 2.5 لاکھ سے زیادہ سیکورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ تمام مقررہ امتحانی مراکز پہلے ہی این ٹی اے کے کنٹرول میں سونپ دیے گئے ہیں۔
Published: undefined
امتحان کی شفافیت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس بار ہر مرکز پر تھری لیئر سیکورٹی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد کسی بھی قسم کی گڑبڑی، نقل یا پیپر لیک جیسے واقعات کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ سیکورٹی انتظامات کے تحت پیرا ملٹری فورسز کے جوان امتحانی سوالناموں اور جوابی کاپیوں کی منتقلی، اسٹوریج اور سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 5,000 سے زائد امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی رکھی جائے گی۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو نیٹ-یو جی 2026 ری-ایگزام سے قبل ملک بھر میں ٹیلیگرام سروسز پر لگائی گئی عارضی پابندی کو برقرار رکھا۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ مرکزی حکومت نے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار پر عمل کیا ہے اور حالات کے پیش نظر یہ قدم مناسب ہے۔ جسٹس تیجس کریا نے ٹیلیگرام ’ایف زیڈ ایل ایل سی‘ کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون تک ٹیلیگرام سروسز کو عارضی طور پر بند کرنا اور 30 جون تک اس کے میسج ایڈٹ فیچر کو غیر فعال رکھنا حالات کے عین مطابق ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 21 جون کو منعقد ہونے والے نیٹ-یو جی 2026 ری-ایگزام کے لیے تقریباً 22 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں سے قریب 18 لاکھ سے زائد طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ ماک ڈرل کا بنیادی مقصد سیکورٹی انتظامات، ایجنسیوں کے مابین تال میل اور امتحان سے متعلق تیاریوں کا حتمی جائزہ لینا ہے۔ این ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی امیدوار کی بائیومیٹرک تصدیق کسی تکنیکی خرابی، دھندلے فنگر پرنٹ، یو آئی ڈی اے آئی کنیکٹیوٹی کے مسئلے یا کسی جسمانی وجہ سے نہیں ہو پاتی ہے، تو اسے امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روکا جائے گا۔ ایسے معاملات میں طے شدہ متبادل تصدیقی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined