قومی خبریں

کسانوں کی حمایت میں این ایس یوآئی کی ’سائیکل ریلی‘ دہلی روانہ

این ایس یو آئی قومی صدر نیرج کندن نے کہا کہ یہ مارچ کسانوں کے حقوق کے لیے ہے۔ہم ہمیشہ کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہیں اور ہمارا مکمل تعاون ان کے ساتھ ہے۔

تصویر ٹوئٹر ویڈیو گریب @anushesh_sharma
تصویر ٹوئٹر ویڈیو گریب @anushesh_sharma  

راجستھان میں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(این ایس یوآئی) کے سینکڑوں کارکنان نے سائیکل ریلی کی شکل میں کسانوں کی حمایت میں آج دوپہر جئے پور سے دہلی کوچ کیا۔ کسانوں کی آواز مضبوط کرنے کے لیے این ایس یوآئی کارکنان کی سائیکل ریلی ’امرجوان جیوتی‘ سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔ این ایس یو آئی صدر نیرج کندن کی صدارت میں نکلی اس سائیکل یاترا میں مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے طلبا کی بڑی تعداد شامل ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منگل کے روز یاترا شاہجہاں پور پہنچے گی۔

Published: undefined

این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری لوکیش چگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردی اور بارش کے اس موسم میں کسان بھائی اب بھی دہلی بارڈرس پر کھلے آسمان کے نیچے مظاہرہ کر رہے ہیں، اور اس سے سبھی کے دل پسیج گئے ہیں، لیکن مرکزی حکومت کسانوں کے مسائل کو نظرانداز کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعظم کو سیاسی ریلی سے خطاب کرنے کا وقت ہے، لیکن ہمارے اَن داتا کے سنگین مسائل کی طرف ان کا کوئی دھیان نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

این ایس یو آئی قومی صدر نیرج کندن نے سائیکل یاترا نکالے جانے سے قبل کہا کہ یہ مارچ کسانوں کے حقوق کے لیے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ہمیشہ کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہیں اور ہمارا مکمل تعاون ان کے ساتھ ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک جائز ہے اور ان کا مطالبہ ضرور پورا ہونا چاہیے۔‘‘ نیرج کندن نے یہ بھی کہا کہ ’’ہماری سائیکل یاترا حکومت کے لیے صرف پیغام نہیں ہے، بلکہ دہلی فتح کے لیے بڑھایا گیا قدم ہے۔ پولس نے جو بربریت کسانوں کے ساتھ کی ہے، وہ بھی مناسب نہیں ہے۔ واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کرنا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

ریاستی کانگریس صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ہری جھنڈی دکھا کر ریلی کو روانہ کیا۔ یہ ریلی دہلی کے راستے میں بہراڑ میں رکے گی اور اس کے بعد پھر دہلی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ریلی چھ جنوری کو دہلی پہنچ کر کسان تحریک میں شامل ہوگی۔ اس موقع پر ڈوٹاسرا نے کہا کہ آج چالیس روز سے کسان تحریک کررہے ہیں لیکن مرکزی حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے۔ اس دوران چالیس سے زائد کسان خودکشی کرچکے ہیں۔ ڈوٹاسرا نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جس کسان کے ووٹ سے اقتدار میں آئی حکومت آج ووٹ کی نہیں سن رہی ہے وہ ان داتا کی نہ ہوکر پیسے داتا کی ہوگئی ہے۔ اس موقع پر وزیر ریونیو ہریش چودھری، وزیراعلیٰ تعلیم بھنور سنگھ بھاٹی، ٹرانسپورٹ منسٹر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس اور وزیرکھیل اشوک چندنا بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined