
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) نے منگل کے روز ناگالینڈ اسمبلی کی طرف مارچ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاستی اسمبلی ایک ایسی قرارداد منظور کرے جس میں ریاست کے اندر ترمیم شدہ 'وندے ماترم' کو گانے اور بجانے کی مخالفت کی جائے۔
واضح رہے کہ ناگالینڈ اسمبلی کا مانسون سیشن منگل سے شروع ہوا ہے۔ اس بات کے پیش نظر ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر مٹیسوڈنگ نے ارکانِ اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں سرکاری یا نجی تقریبات کے دوران 'وندے ماترم' گانے یا بجانے کے خلاف قرارداد پاس کریں۔ انہوں نے قانون سازوں کو یاد دلایا کہ وہ "پہلے عیسائی ہیں، بعد میں سیاست داں۔"
انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیم نے وزیر اعلیٰ اور اسمبلی اسپیکر کو خط لکھ کر اس معاملے کو بحث کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ناگالینڈ اسمبلی 'وندے ماترم' کے خلاف کوئی بل یا قرارداد منظور نہیں کر لیتی، تب تک وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔