قومی خبریں

این آر سی کا ملک بھر میں نفاذ ہوگا، امت شاہ کا بیان

امت شاہ نے کہا کہ شہریت قانون کی مجوزہ ترمیم میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندوستان آئے ہندو، سکھ، بودھ، جین اور پارسی مذہب کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا التزام ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ غیر قانونی لوگوں کی شناخت کے لئے پورے ملک میں قومی شہری رجسٹر (این آر سی) نافذ ہوگا ور اس میں تمام مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ امت شاہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔

Published: 20 Nov 2019, 5:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں این آرسی اور شہریت قانون میں ترمیم کے سلسلے میں تذبذب ہے جب کہ دونوں الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں این سی آر نافذ کیا جا رہا ہے اور یہ دراندازوں کی شناخت کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پورے ملک میں این آر سی نافذ ہوگا تو آسام میں بھی یہ عمل دوبارہ ہوگا۔

Published: 20 Nov 2019, 5:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ آسام میں این آر سی سے باہر رہ گئے لوگوں کی پوری مدد کی جائے گی اور ان کے لئے ریاست کی ہر تحصیل میں ایک اپیلیٹ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو آسام حکومت قانونی امداد فراہم کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریت قانون کی مجوزہ ترمیم میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندوستان آئے ہندو، سکھ، بودھ، جین اور پارسی مذہب کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا التزام ہے۔

Published: 20 Nov 2019, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Nov 2019, 5:11 PM IST