
اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے قومی صدر نتن نوین کے 2 روزہ لکھنؤ دورے پر کہا کہ بی جے پی میں حکومت اور تنظیم کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال ہے۔ انہوں نے نتن نوین کے ’چائے کے پروگرام‘ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جب کسی کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا ہے تو وہ چائے پینے چلا جاتا ہے۔
Published: undefined
لکھنؤ واقع سماجوادی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی صدر کے دورے کے دوران ایسا ماحول بنا، گویا حکومت اور تنظیم کے درمیان تصادم چل رہا ہو۔‘‘ انہوں نے طنز کستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’جب ہمیں بھی کوئی کام نہیں ہوتا، تو ہم بھی چائے پینے چلے جاتے ہیں۔‘‘ اکھلیش یادو کا یہ بیان بی جے پی صدر کے لکھنؤ قیام کے دوران پارٹی لیڈران کے ساتھ ایک مشہور چائے کی دکان پر پہنچنے کے تناظر میں آیا۔
Published: undefined
یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے رام مندر میں مبینہ عطیات چوری کے معاملے کو سنگین بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا نوٹس ملک و دنیا کے رام بھکتوں اور عدلیہ کو لینا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت کے پاس اپنی کامیابیاں بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے عقیدت سے جڑے معاملات بھی تنازعات کی زد میں آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’ڈبل انجن‘ حکومت کے اندر ٹکراؤ کی سی صورتحال ہے اور اقتدار کے مراکز میں رسہ کشی صاف دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت کے دوران شروع کیے گئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آج بھی موجودہ حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے چک گنجریا واقع تربیتی ادارے، ہردوئی میں مشروبات کے پلانٹ اور کینسر انسٹی ٹیوٹ جیسے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بنیاد سماجوادی پارٹی کی حکومت نے رکھی تھی، جبکہ موجودہ حکومت کئی منصوبوں کو وقت پر مکمل نہیں کر سکی۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے انتخابی تیاریوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی گریجویٹ اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں میں ووٹرس کی تعداد بڑھانے کے لیے مہم چلائے گی۔ تنظیم کو بوتھ کی سطح تک مضبوط کرنے، رکنیت سازی کی مہم کو تیز کرنے اور آنے والے انتخاب کی حکمت عملی پر عہدیداروں کے ساتھ تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے چین کے معاملے پر حکومت کو گھیرا اور کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق موضوعات پر مرکز کو واضح جواب دینا چاہیے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined