قومی خبریں

بارش کے بعد خراب موسم کے باعث پھر سردی کی لپیٹ میں شمالی ہندوستان، کئی علاقوں کا درجہ حرارت صفر کے قریب

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 روز تک موسم خشک رہے گا اور بعض علاقوں میں شدید دھند اور سردی کی لہر جاری رہے گی۔

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی
سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی 

نئی دہلی: ہماچل میں برف باری اور سردی کی لہر کی وجہ سے شمال مغربی خطہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک گر گیا، جس سے شدید سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں اگلے 5 دنوں تک موسم بدلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں دہلی میں دھند بھی چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا درجہ حرارت صفر سے نیچے جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برف باری کے بعد دہلی میں سردی کی لہر کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی تازہ ترین خبروں کے مطابق ہفتہ کو ملک کے دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زیادہ یعنی 10.2 ڈگری سیلسیس تھا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 روز تک موسم خشک رہے گا اور بعض علاقوں میں شدید دھند اور سردی کی لہر جاری رہے گی۔ رات کے وقت بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اور دن میں موسم خراب رہا جس کی وجہ سے دھوپ نہیں نکلی۔ بٹھنڈہ اور نکودر میں درجہ حرارت صفر اور امرتسر میں درجہ حرارت ایک ڈگری رہا۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کی تازہ ترین اپڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری سے دہلی اور اس کی پڑوسی ریاستوں کے مختلف حصوں میں دوبارہ سردی کی لہر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گھنی دھند اور سردی کا اثر ہفتہ سے ہی نظر آئے گا، تاہم شدید سردی کا اثر 15 جنوری سے شروع ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined