قومی خبریں

شمالی ہندوستان کو بارش اور طوفان سے نہیں ملی راحت، درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز، دہلی میں گرمی بڑھنے کا امکان

دہلی میں جہاں آسمان کے تیور سخت رہے وہیں ملک کی کئی ریاستوں کے کچھ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40-44 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا جب کہ اتر پردیش کے باندہ میں یہ 45.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں گرمی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں گرمی / قومی آواز / وپن

 

شمال مغربی اور گرد و نواح میں بارش، طوفان اور ژالہ باری کے باوجود شدید گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ کئی ریاستوں کے کچھ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40-44 ڈگری سیلسیس کے درمیان برقرار ہے، جب کہ اتر پردیش کے باندہ میں یہ 45.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ مغرب سے لے کر مشرق، وسطی اور جنوبی ہندوستان تک شدید گرمی سے راحت کی کوئی امید نہیں ہے کیونکہ ان ریاستوں میں آنے والے دنوں میں آگ برسانے والی گرم ہوائیں چلنے کے آثار ہیں۔ حالانکہ جموں اور کشمیر سے لے کر مشرقی ہمالیائی علاقے اروناچل پردیش تک  12 ریاستوں میں اگلے دو دنوں کے دوران گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ودربھ کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40-44 ڈگری سیلسیس کے درمیان برقرار ہے۔ مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، راجستھان، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔ مغربی ہمالیائی علاقے اور شمال مشرقی ہندوستان کو چھوڑ کر ملک کے باقی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36-40 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت باندہ میں 44.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے ہندوستان کے مشرقی ساحل پر گرم اور مرطوب موسم رہنے کی توقع ہے۔ وہیں مشرقی اتر پردیش، مشرقی اور مغربی راجستھان، اڈیشہ، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور ودربھ کے الگ الگ علاقوں میں 21 اپریل تک گرم لہر کی توقع ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں جمعہ کو ہوئی بارش نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو روک دیا تھا۔ وہیں ہفتہ کو پھر سورج نے اپنے تیور دکھائے۔ دن بھر تیز دھوپ کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی کا احساس ہوا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ حالانکہ فروری اور مارچ میں دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا تھا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق 19 سے 24 اپریل کے درمیان درجہ حرارت مسلسل گرم رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 42 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ ابتدائی دنوں یعنی 19 سے 21 اپریل تک آسمان میں جزوی طور سے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بنیادی طور پر شمال مغرب سے ہلکی سے درمیانی رفتار سے ہوا چلے گی۔ اس کے بعد 22 سے 24 اپریل تک موسم زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کے روز اونا، ہماچل پردیش میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو ریاست میں موسم کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اونا کے علاوہ ریاست کے 6 اضلاع ( بلاس پور، ہمیر پور، کانگڑا، سولن، سرمور اور کلو) میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار کو بھی ریاست کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 20 اپریل سے ریاست بھر میں صاف موسم کی توقع ہے۔ اُدھر راجستھان کے کئی حصوں میں ہفتہ کو دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ چورو ریاست کا سب سے گرم مقام تھا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.1 ڈگری زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined