
پٹنہ: بہار کے شمالی علاقوں اور نیپال کے ترائی علاقوں میں ہو رہی لگاتار بارش کے بعد کئی ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے ریاست کے کم از کم چھ اضلاع میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ریاست کے کئی مقامات پر ریل کی پٹریوں پر پانی آ جانے سے ریلوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ ریاست میں بھاری بارش کوسی اور سیمانچل کے علاقوں میں تباہی لے کر آئی ہے۔ کوسی کی آبی سطح میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
ویر پور بیراج کے ’فلڈ کنٹرول روم‘ کے مطابق، ہفتہ کو کوسی کی آبی سطح میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ سہ پہر 3 بجے ویر پور میں کوسی ندی کی آبی سطح 2.88 لاکھ کیوسیک درج کی گئی تھی، جبکہ 4 بجے یہ بڑھ کر 3.07 لاکھ کیوسیک پہنچ گئی۔ نیپال میں بھاری بارش کی وجہ سے گنڈک بیراج بھی اپھان پر ہے۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
ادھر، ریاستی آفات انتظامی محکمہ کے چیف سکریٹری پرتیائے امرت نے بتایا، ’’ریاست کے 6 اضلاع شیو ہر، سیتا مڑھی، ایسٹ چمپارن، مدھوبنی، ارریہ اور کشن گنج کے علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ راحت اور حفاظتی کام شروع کر دئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ محکمہ پوری طرح سے الرٹ پر ہے۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
ادھر، ارریہ اور پورنیہ کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، لہذا یہاں این ڈی آر ایف کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ وہیں بھاری بارش کی وجہ سے نیپال سے نکلنے والی ندیوں نے چمپارن میں تباہی مچانی شروع کر دی ہے۔ لال بکیا، باگ متی اور بوڑھی گنڈک نے چمپارن، شیو ہر اور مظفر پور کے کئی گاؤں کو اپنی زد میں لینا شروع کر دیا ہے۔ ایسٹ چمپارن کے کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
بہار کے ویسٹ چمپارن میں گنڈک کی آبی سطح تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے چار بلاکوں کے آدھا درجن گاؤں کا بگہا بلاک سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ کچھ اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے اسکولوں کی بھی چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
ایسٹ چمپارن اور مدھوبنی میں ندیاں بھی اپھان پر ہیں۔ مدھوبنی ضلع میں کملا ندی جے نگر اور جھنجھار پور میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ کوسی کی آبی سطح میں بھی اضافہ جاری ہے۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
دریں اثنا، سمستی پور ریلوے بورڈ کے بیرگنیا-کندوا چونپور میں ریلوے لائن کی پٹری پر سیلاب کا پانی آنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت ہفتہ کی صبح تین بجے تک روک دی گئی۔
ایسٹ سنٹرل ریوے کے سی پی آر او (چیف پبلک ریلیشن آفیسر) راجیش کمار نے ہفتہ کو خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ اس ریلوے لائن میں کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کر دئے گئے یا پھر انہیں منسوخ کر دیا گیا۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
ادھر ارریہ ضلع کے جوگ بنی کے نشیبی علاقہ میں جمعہ کی دیر رات سیلاب کا پلانی گھس گیا اور جوگ بنی اسٹیشن پر ریل کی پٹری غرق آب ہو گئی۔ ریل کی پٹری کے پانی میں ڈوب جانے سے ٹرینوں کی آمد و رفت ٹھپ ہو گئی۔ کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ کچھ کو کٹیہار-جوگ بنی روٹ پر فاربس گنج سے چلایا گیا۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ، ’’ہفتہ کی صبح نو بجے پانی ریل کی پٹری کے اوپر سے اتر گیا، اس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کو پھر سے شروع کر دیا گیا۔‘‘
دربھنگہ، ویشالی اور مظفرپور میں بھی مختلف ندیاں اپھان پر ہیں، جس کی وجہ سے کئی گاؤں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ خطرے والے علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی شروع ہو گئی ہے اور کئی اضلاع میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jul 2019, 8:10 PM IST