قومی خبریں

روزگارکی صورت حال کی حقیقت کو مودی چھپارہے ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روزگار کے اعدادو شمار کو عام کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ملک کے اور بیرون ملک کے ایک سو سے زائد ماہرین اقتصادیات اور ماہر ین سماجیات کی طرف سے سرکاری اعدادو شمار پر شبہ ظاہر کرنے سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روزگار کے اعدادو شمار کو عام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم بے روزگاری کی حالت کو عام ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک میڈیا رپورٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں ملک کے ایک سو آٹھ ماہرین اقتصادیا او رماہرین سماجیات نے سرکاری اعدادو شمار کی معتبریت پر شبہ کیا ہے۔

Published: 15 Mar 2019, 10:10 PM IST

ان ماہرین اقتصادیات نے اپنے ساتھی ماہرین اقتصادیات سے اپیل کی ہے کہ ان کا نظریہ خواہ کچھ بھی ہو لیکن وہ اقتدار میں جو بھی حکومت ہو اس پردباو بنائیں کہ وہ اعدادوشمار کوعام کرے اور شماریاتی اداروں کے ڈھانچہ جاتی آزادی اور دیانت داری کو بحال کرے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر او رسابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے بھی این ڈی اے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے’’ 108 معروف ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے بے روزگاری کے ناموافق اعدادو شمار کو چھپانے کے لئے مودی حکومت کی نکتہ چینی کی ہے۔ حکومت کا ممکنہ ردعمل ۔۔ یہ لوگ ملک دشمن ہیں۔‘‘

Published: 15 Mar 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Mar 2019, 10:10 PM IST