قومی خبریں

یوپی کی راجدھانی میں 'تھوکنا منع ہے' مہم شروع، وصول کیا جائے گا جرمانہ

لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں کی گئی سجاوٹ کو محفوظ رکھنے کی کوشش کے تحت جمعرات 23 فروری سے یکم مارچ تک 'تھوکنا منع ہے' کے عنوان سے ایک خصوصی مہم چلائے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 
IANS_ARCH

لکھنؤ: لکھنؤ میونسپل کارپوریشن (ایل ایم سی) جی آئی ایس-23 اور جی20 ایونٹس کے لیے کیے گئے سجاوٹ کے کاموں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کے تحت جمعرات 23 فروری سے یکم مارچ تک 'تھوکنا منع ہے' کے عنوان سے ایک خصوصی مہم چلائے گی۔ ایل ایم سی کمشنر اندرجیت سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ جو لوگ کھلے مقامات پر تھوکتے یا حاجت دور کرتے ہیں، ان پر پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کھلے میں گندگی پھیلانے والوں کو ’مسٹر یا مسز/مسز پیکو' کا خطاب دیا جائے گا اور ان پر اتر پردیش ویسٹ (انتظام، آپریشن اور صفائی) رولز 2021 کے تحت 250 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ سنگھ نے مزید کہا کہ مہم کے لیے پولیس، این جی اوز اور مقامی لوگوں کی مدد لی جائے گی۔

Published: undefined

ایل ایم سی کمشنر نے کہا کہ ہم ریڈیو اور منادی کے ذریعے کھلے میں تھوکنے یا حاجت دور نہ کرنے کے پیغام کو عام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بسوں پر بھی اس پیغام کے بورڈز اور ہورڈنگز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہم میں حصہ لینے والوں میں ای سرٹیفکیٹ اور ٹی شرٹ تقسیم کی جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined